اردو جواب پر خوش آمدید

سوال: سسٹم پر دوانٹی وائرس انسٹال کیے ہیں ،کہیں یہ آپس میں تو نہیں لڑیں گے؟

421 مناظر

 

میں نے نیا لیپ ٹاپ لیا اس کے ساتھ Mcafee کا ایک مہینے کا ٹرائل ورژن ملا،لیکن میں نے ابھی سسٹم avg 2012 بھی انسٹال کر لیا ہے تا کہ جب ٘Mcafreeکا ٹررائل ورژن  ختم ہو تو بھی میرا سسٹم وائرس کی پہنچ سے محفوظ رہے۔
میرے اس عمل سے سسٹم کی کارکردگی پر تو کوئی اثر نہیں پڑے گا؟اگر سپیڈ پر کچھ فرق پڑ سکتا ہے تو مجھے کیا کرنا چاہییے ؟کون سا انٹی وائرس نکال دینا چاہیے؟
0
نے اردوجواب میں

1 جوابات

0

 

عزیز دوست،
جب آپ نے لیپ ٹاپ لیا تو تھوڑا سا اور خرچ کر کے mcafee کا فل ورژن لے لینا تھا۔دونوں میں سے ایک کو تو آپ کو نکالنا ہی پڑے گا ورنہ یہ دونوں ایک دوسرے کو وائرس سمجھیں گے اور واقعی آپس میں لڑ پڑِیں گے اور چونکہ اینٹی وائرس ریم میں کام کرتا ہے اس لیے یقنی طور پر آپ کے سسٹم کی سپیڈ بہت حد تک متاثر ہو گی۔
ایک کو ان انسٹال کر دیں اب اس بارے میں میرا مشورہ ہے کہ آپ تھوڑا اور خرچ کر کے mcafeeکا فل ورژن لے لیں اگر ایسا ممکن نہیں تو mcafeeکو نکال دیں اورavgکا استعمال جاری رکھیں۔۔۔اس کے استعمال کے متعلق بھی لوگوں کے تاثرات  اچھے ہیں۔
نے

متعلقہ سوالات

...