اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
362 مناظر
نے اردوجواب میں
خوف میں ہمارے دل کی دھڑکن تیزکیوں ہوجاتی ہے؟

1 جوابات

0 ووٹس
نے

 

اسلام علیکم۔
اس کا جواب خالصتا سائنسی ہے اور سائنس کا ایک طالب علم جواب دینے کی کوشش ضرور کر سکتا ہے جب تک کوئی ماہر ادھر کا رخ نہیں کرتا۔
جواب سے پہلے ہمیں انسانی عصبی نظام کا مطالعہ کرنا پڑے گا۔
اس کے بعد جواب کو سمجھنے کے لیے دو تین سائنسی اصطلاحات کو بھی دیکھنا پڑۓ گا۔
Sympathetic nervous system مشارکی۔آٹونومک عصبی نظام کا ایک حصہ ، آسان الفاظ میں خودکار ہمدرد نظام اعصاب۔
Parasympathetic nervous system نزمشارکی عصبی۔حرکی یا آٹونومک عصبی نظام کا ایک حصہ ،سادہ الفاظ میں خودکار غیر ہمدرد نظام اعصاب 
Adrenaline ایڈرینا لین.وہ ہارمُون مادَّہ جو گُردوی غُدُود کے مَغَز سے رِستا ہے ۔انتہائی طاقتور محرک جو چھوٹی شریانوں کو سکیڑ کر دل کی دھڑکن بڑھا دیتا ہے۔
 
ہمارے اندر خودکار ہمدرد نظام اعصاب اور خودکار غیر ہمدرد نظام اعصاب دونوں موجود ہیں۔ جب ہم کسی وجہ سے خوفزدہ ہوتے ہیں تو ہمدرد نظام اعصاب ہمارے دماغ کو پیغام بھیجتا ہے کہ فوری طور پر زیادہ مقدار میں ایڈینالین خارج کیا جائے۔یہ ایڈرینالین ہی وہ محرک ہے جو دل کے تیز دھڑکنے کا باعث بنتا ہے کیونکہ اس عمل میں زیادہ آکسیجن درکار ہوتی ہے تو تیزی سے سانس لینے اور خارج کرنے میں خوف کی کیفیت سے پیدا ہونے والا دماغی دباو  اور اس کی شدت میں کمی آجاتی ہے۔
کچھ لمحوں بعد غیر ہمدرد نظام اعصاب کا پیغام دماغ  کو جاتا ہے کہ اب ایڈرینالین کی مقدار کم کر دی جائے جس کے نتیجے میں ہمارے دل کی دھڑکن معمول پر آجاتی ہے۔
 
میں نے اپنے طور پر آسان اور جامع انداز میں جواب دینے کی کوشش کی ہے۔ڈاکٹر یا ماہر نہ ہونے کی وجہ سے غلطیوں کا امکان زیادہ ہے اس لیے جو پڑھنے والا اس سے بہتر اور بالکل صحیح جواب دے سکتا ہوں ضرور دے۔

 

متعلقہ سوالات

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

731 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

360 صارفین

...