اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
615 مناظر
نے اردوجواب میں
کور آئی 3 اور کوئی آئی 5 کے فرق کو واضح کریں۔

1 جوابات

0 ووٹس
نے

 

انٹل کے جدید پروسیسر آئی تھری ،آئی فائیو اور آئی سیون ہیں۔آئی سیون عموما لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہوتا ہے اور عام طور پر انتخاب آئی تھری اور آئی فائیو کے درمیان ہی گھومتا ہے۔ایسے میں ان دونوں کے درمیان فرق کو جاننا دلچسپ اور ان کے انتخاب کو آسان بنا سکتا ہے۔
جب آپ آئی تھری یا آئی فائیو خریدنے کا ارادہ کریں تو یہ چیز ذہن میں رکھیے کہ تمام آئی تھری پروسیسر ڈویل کور  dual-core ہیں جبکہ آئی فائیو ڈویل کور  dual-core کے ساتھ  کواڈ کور میں بھی دستییاب ہیں یعنی آپ کواڈ کور آئی فائیو لیتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ چار پروسیسر  ایک سلیکون چپ میں موجود ہوں گے۔
ڈویل کور آئی فائیو تو آئی تھری سے زیادہ منفرد نہیں لیکن کواڈ کور آئی فائیو کارکردگی کے لحاظ سے آئی تھری سےکہیں آگے ہے کیونکہ اضافی دو کورز پروسیسر کو دوگنا طاقتور کر دیتی ہیں جو بیک وقت زیادہ امور کی انجام دہی کے لیے مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
آئی فائیو کی ایک اور خوبی ٹربو بوسٹTurbo Boost Technology  بھی ہے 
جس کا آسان الفاظ میں مطلب یہ ہے کہ پروسیسر خودکار طریقے سے اپنی کلاک سپیڈ سےزیادہ تیز رفتار ہو جاتا ہے جب سسٹم کو اسی کی ضرورت ہوتی ہے،یہ اس وقت بہت فائدہ مند ہوتا ہے جب آپ بھاری بھرکم پروگرام چلا رہے ہوتے ہیں جیسے نئی ویڈیو گیمز اور فوٹو اور ویڈیو ایڈیٹنگ پروگرامز۔ اس متحرک تیز رفتاری میں بجلی کی کھپت اور حرارت کنٹرول میں رہتی ہے جبکہ آئی تھری میں آپ کلاک سپیڈ خود بڑھا سکتے ہیں اگر آپ حقیقتا اس کی ضرورت محسوس کرتے ہیں لیکن اس عمل میں حرارت اور بجلی کی کھپت کنٹرو ل میں نہیں رہے گی۔
آخری فرق ہے کیش میموری کا ،آئی تھری میں کیش میموری 3MB تک محدود ہے جب کہ آئی فائیو میں یہ 4mb,6MBاور8MBبھی ہو سکتی ہے۔
اگر آپ غور کریں تو اس فرق کو بیان کرنے سے ایک سے زیادہ سوالوں کے جوابات مل جاتے ہیں جیسے:
ٹربو بوسٹ ٹیکنالوجی کا مطلب ہے پروسیسر خودکار طریقے سے متحرک ہو کر اپنی عام رفتار سے آگے بڑھ جاتا ہے جب سسٹم کو اس کی ضرورت ہوتی ہے۔
کواڈ کور کا مطلب ہے ایک سلیکون چپ میں چار پروسیسر یا چار کورز۔
آئی تھری میں کیش میموری3 ایم بی تک محدود ہے جب کہ آئی فائیو میں 8 ایم تک ہو سکتی ہے۔
آئی تھری صرف ڈویل کور جبکہ آئی فائیو ڈویل کور کےساتھ ساتھ کواڈ کور میں بھی دستیاب ہیں۔

متعلقہ سوالات

0 ووٹس
1 جواب 543 مناظر
0 ووٹس
2 جوابات 250 مناظر

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

731 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

360 صارفین

...