اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
607 مناظر
نے اردو زبان میں
اردو زبان کی تارِیخ کو یہاں کون سمیٹے گا؟

1 جوابات

0 ووٹس
(6.1ہزار پوائنٹس) نے
 
بہترین جواب

اردو زبان کی پیدائش کا علاقہ دکن ہے۔۔۔۔
کافی عرصہ یہ دکھنی کہلاتی رہی ، اور غریب عوام یعنی تھرڈ کلاس زبان تھی۔
اس کے بعد حضرت امیر خسرو کا زمانہ آیا ۔
جب اردو میں شاعری ہوئی ، اور کچھ نثر وغیرہ لکھنے کیلئے اردو استعمال ہوئی۔
پھر شاہانِ گولکنڈہ و شاہانِ بیجا پور کے ہاں اردو رواج پا گئی
اور سلطان قلی قطب شاہ کا دیوان جو کہ اردو کا پہلا دیوان کہلاتا ہے ۔ لکھا گیا۔۔۔۔
پھر اردو آہستہ آہستہ جڑیں مضبوط کرتی گئی۔ اور ولی دکنی کا دور آیا۔۔۔ تب تک اردو ریختہ تھی۔
اس کے بعد پھر سولہویں صدی میں شہنشاہ شاہجہاں نے اسے اردوئے معلیٰ کا خطاب دیا۔۔۔
پھر ایک زمانہ آیا کہ جب میرتقی میر نے اردو شاعری کو عروج بخشا۔۔۔
اس کے بعد مرزا غالب کا زمانہ ہے جنہوں نے ریختہ کہلانے والی زبان کو رشکِ فارسی بنا دیا۔۔۔
غالب ، مومن، اور ذوق ہم عصر شعرا تھے۔۔۔
ان کے بعد اردو کے سب سے مقبول اور سب سے زیادہ پیروی کیے جانے والے استاد داغ دہلوی کا زمانہ آیا
جنہوں نے "اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغ ٭٭ سارے جہاں میں دھوم ہماری زبان کی ہے" کہہ کر اردو کے عروج کا اعلان کیا۔۔۔۔
اس کے بعد داغ کے دو عظیم شاگردوں جگر مراد آبادی اور علامہ اقبال کا زمانہ آیا۔۔۔
پھر ہندوستان کی تقسیم ہوئی اور اردو پاکستان کی قومی زبان قرار پائی

نے
زبردست جی
مختصر اور جامع تاریخ بتا دی اردو جیسے جیسے پروان چڑھی
اب یہ اضافہ کر دیں کہ پھر انٹر نیٹ کا دور آیا پاکستان ہندوستان سے بہت سارے رضاکار انٹر نیٹ اور کمپیوٹر کی دنیا میں اردو کو دوام بخشنے کے لئےسرگرم عمل ہیں
(6.1ہزار پوائنٹس) نے
شکریہ جناب
ویسے آپس کی بات ہے
تاریخ میں تو ماضی کے گئے گزرے واقعات ہی ہونگے
جبکہ انٹر نیٹ وغیرہ تو حال کی باتیں ہیں
ہاں جب ہم بھی ماضی ہو گئے تو امید ہے ایسی ہی کسی تاریخ میں ہمارا (رضاکاروں کا) بھی کوئی اللہ کا بندہ ذکر کر دے گا

متعلقہ سوالات

0 ووٹس
1 جواب 762 مناظر
0 ووٹس
1 جواب 723 مناظر
0 ووٹس
1 جواب 484 مناظر
0 ووٹس
1 جواب 686 مناظر
0 ووٹس
1 جواب 2.4ہزار مناظر

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

738 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

514 صارفین

...