اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
350 مناظر
نے اردوجواب میں
جب ہم  اپنی کسی منزل کی طرف پڑھتے ہیں تو ہمیں مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ ٹھیک اسی طرح کسی مومن کے لیے پہلا مرحلہ کیا ہوتا ہے؟

1 جوابات

+1 ووٹ
نے

 

مومن کے لیے پہلا مرحلہ تو ہر غیر خدائی قوت سے انکار کرنا ہے
 
’’اسیں تاں جم دے ای مسلمان ہونے آں‘ بس ختنہ کرن دی ضرورت ہے۔"( ہم تو پیدائشی مسلمان ہوتے ہیں صرف ختنہ کرنے کی ضرورت ہے) اس پہ بڑا زور دیا جاتا ہے۔ یَکْفُرْ بِالطَّاغُوْتِ (2:256)۔ اب آپ نے سن لیا کہ ایمان کے لیے وہ Verb(فعل) کیوں استعمال ہوا تھا؟ جسے آپ ایمان لانا کہتے ہیں‘
 
کیوں اس کے لیے یہ Verb(فعل) استعمال ہوا تھا؟ یہ پہلی چیز جو ہے کہ یہ بھی Verb (فعل) ہے یَکْفُرْ بِالطَّاغُوْتِ (2:256)۔ پہلے یہ کرنا ہے۔ ہر غیر خداوندی قوت سے انکار کردینا ہے۔ انکار ہی نہیں‘ اس کے تو سرکشی معنی ہوتے ہیں۔ انقلاب اختیار کرنا‘ جب یہ ہوجائے وَ یُؤْمِنْم بِاللّٰہِ (2:256) اور پھر اس Process(طریق) کے تابع پھر Positive Side (مثبت پہلو) پہ آؤ‘ مثبت پہ آؤ یعنی لَا اِلٰہَ کہو‘ پھر اِلَّا اللّٰہُ کے اوپر آؤ۔ یہ دوچیزیں پوری ہوں۔ فَقَدِ اسْتَمْسَکَ بِالْعُرْوَۃِ الْوُثْقٰی لَا انْفِصَامَ لَھَا (2:256) تو پھر اس نے ایک ایسا سہارا تھاما ہے جو زندگی میں اسے کہیں دغا نہیں دے گا‘ کبھی دھوکا نہیں دے گا‘ یہ رسی ٹوٹے گی نہیں۔ اب تم اس راستے کے اوپر چلو‘ اب تمہیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔ یہ کتاب ذٰلِکَ الْکِتٰبُ (2:2) ہے‘ یہ ہے وہ ضابطہ ہدایت جو ھُدًی لِّلْمُتَّقِیْنَ (2:2) ان کے لیے راہنمائی دکھاتی ہے‘ ابھار کر‘ نکھار کر سامنے لاتی ہے جو راستے کے خطرات سے محفوظ ہوکر منزل مقصود تک پہنچنے کے لیے آمادۂ سفر ہوجائیں۔ یعنی یہ وہ لوگ ہیں جو سب سے پہلے ہر غیر خداوندی تصور‘ نظریہ‘ عقیدہ‘ قوت سے انکار کریں‘ سرکشی برتیں‘ اعلان کریں‘ انقلاب کا نعرہ بلند کریں‘ بغاوت کریں‘ یہ سارا کچھ ختم کرنے کے بعد علم و بصیرت ‘دلیل و برہان کی رو سے ان صداقتوں کے حق ہونے کے اوپر یقین رکھیں: مُسْلِمُوْنَ پھر ان کے سامنے عملاً جھکیں۔ یہ کچھ کریں گے تو اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا تک پہنچیں گے۔
 
آگے ہے یُؤْمِنُوْنَ بِالْغَیْبِ (2:3)۔ اس کا غلط مفہوم پھر ہمیں کہیں سے کہیں لے گیا۔ اس کا صحیح مفہوم آپ دیکھیں گے کہ کس طرح ہمیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لے آتا ہے

متعلقہ سوالات

0 ووٹس
1 جواب 160 مناظر
گمنام نے پوچھا اردوجواب میں 26 مارچ, 2013
0 ووٹس
1 جواب 577 مناظر
0 ووٹس
1 جواب 1.2ہزار مناظر

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

730 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

377 صارفین

...