اردو جواب پر خوش آمدید

قرآن کی بے محل تلاوت کرنا،

1.2ہزار مناظر
سوال،
 میرے شوہر مجھ سے فون پر کہ رہے تھے کہ آپ کے گھر والے سوچ رہے ہوںگے میں آپ کو عزت نہیں دے رہا ہوں، خاص طور پر من تشا ( میری  بھانجی جو اکثر گھر میں آتی رہتی ہے )
اس پر میں نے جواب دیا کہ ایسا لگ رہا ہیکہ وہ
" وتعز من تشاء وتذل من تشاء ہے" ، کیا اس سے قرآن پاک کی بے حرمتی لازم آرہی ہے؟ اور کیا ہمارے نکاح پر اس سے کچھ فرق پڑیگا، جواب دے کر احسان فرمائیں،
+1
نے اسلام میں

1 جوابات

+1
السلام علیکم!
معذرت خواہ ہیں، آپ کا سوال سمجھ نہیں آیا۔
عنوان سے تو یہ لگ رہا ہے کہ آپ کسی بھی وقت قرآن کی تلاوت کا پوچھ رہی ہیں یا کسی بھی وقت بات کرتے ہوئے درمیان میں کسی بات کا جواب دیتے ہوئے قرآن کی آیت پڑھنے کے متعلق پوچھ رہی ہیں۔ اگر یہی سوال ہے تو ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ کیونکہ قرآن کی تلاوت کا کوئی بھی وقت مخصوص نہیں۔ اور دوران گفتگو بھی قرآن کی کسی آیت کا حوالہ دیا جاسکتا  ہے۔
واللہ تعالی اعلم
(7.1ہزار پوائنٹس) نے
...