910 مناظر
1 جوابات
اب تو یہ بات بھی متنازعہ بن چکی ہے کہ کیا پاکستان بنانے کا مقصد اسلامی قوانین کے تحت زندگی گزارنے کو عملی شکل دینا تھا ؟ یہ درست ہے کہ مسلمانانِ ہند کو راغب کرنے کے لئے "پاکستان کا مطلب کیا "لا الہ الاللہ" کا مقبول نعرہ دیا گیا لیکن اس سے مخلص کوئی نہیں رہا حالانکہ مسلمانوں کی اکثریت نے اسی بنیاد پر تحریکِ پاکستان میں شرکت کی اور بے مثال قربانیوں کا نذرانہ دیا ۔تحریکِ پاکستان کی وہ قیادت جو اس خواب کو شرمندہء تعبیر بنانے کی مخلص اور اہل تھی اسے جلد ہی ختم کر دیا گیا اور باگ دوڑ اُن لوگوں کے ہاتھ آ گئی جو اُن قوتوں کے مراعات یافتہ تھے جو اس خطے پر غاصبانہ قبضہ جماکر اسے لوٹتے رہے اور ایسے ضمیر فروش افراد کو نوازتے رہے جو اُن کے مقاصد میں معاون تھے۔
یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ یہی طبقہ اب بھی ہم پر مسلط ہےحتکہ ہمارے ادارے بھی اسی روش پر کاربند ہیں ۔اس کے علاوہ بظاہر مذہبی جماعتوں کے آپس کے اختلافات بھی کوئی واضح قوت نہ بن سکے،اسلام اتنے فرقوں میں بٹ گیا کہ سب کو ایک بات پر اکٹھا کرنا ممکن نظر نہیں آتا۔
ملکی سطح پر تو ہم یقینا" اس کی اہلیت نہیں رکھتے کہ اسلامی نظام کو نافذالعمل بنا سکیں۔البتہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ہمیں اچھا مسلمان بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔