جی بھائی ایچ ڈی ویڈیو ہائی ڈیفینیشن ویڈیو کا مُخفف ہے۔ سب سے ذیادہ ریزولوشن کتنی ہے یہ تو میں نہیں بتا پاؤں گا البتہ آپ کے پاس ویڈیو کی تصویر جھلملانے کی وجہ یہ ہے کہ آپ کا کمپیوٹر یا یوں سمجھ لیں کہ اُس کا گرفکس کارڈ اُس ویڈیو کی ریزولوشن کو سنبھالنے کے لیے بہت ہلکا ہے۔ اور وہ ویڈیو اس سے ذیادہ پاورفُل گرافکس کارڈ کا مُطالبہ کر رہی ہے۔ ۔ لیپ ٹاپ ہو یا پی سی کمپیوٹر آپ ڈی وی ڈی پرنٹ میں ویڈیو ڈاؤنلوڈ کر کے دیکھیں یعنی ڈی وی ڈی رِپ یا ڈی وی ڈی آر۔ انشاء اللہ ایسی ویڈیو کوئی مسئلہ نہیں کر گی اور گرافکس بھی بہترین ہوں گے۔ میری معلومات اتنی ہی تھیں آپ اس سے ذیادہ معلومات کے لیے کسی ایکسپرٹ بندے کا انتظار کریں۔