اردو جواب پر خوش آمدید

میں سیاسی پارٹی بنانا چاہتا ہوں طریقہ بتا دے ؟؟

1.7ہزار مناظر
میں سیاسی پارٹی بنانا چاہتا ہوں۔ پاکستان میں سیاسی پارٹی بنانے اور رجسٹریشن کا طریقہ کار کیا ہے؟
0
نے سیاست اور حکومت میں

1 جوابات

0
پاکستان میں سیاسی پارٹی بنانا جتنا آسان ہے اتنا ہی مشکل اسے مستقل چلائے رکھنا اور سنبھالنا ہے۔ سیاسی پارٹی بنانے کے لیے آپ کو سب سے پہلے اپنی پارٹی کے لیے ایک اچھا نام سوچنا ہوگا جو سننے میں بھی اچھا لگے اور پارٹی کام بھی اچھے کرے۔ اس کے بعد آپ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اپنی پارٹی کی رجسٹریشن کے لیے درخواست دینا ہوگی اور اپنی پارٹی کے لیے انتخابی نشان منتخب کرنا ہوگا۔ (دستیاب انتخابی نشانات کی فہرست آپ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں)۔ درخواست دینے سے پہلے آپ کو اپنی پارٹی کے اصول و ضوابط اور منشور بنانا ہوگا جو کہ درخواست کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ اس منشور اور اصول و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان فیصلہ کرے گا کہ آپ کی پارٹی کو رجسٹر کیا جائے یا نہیں۔ تمام تر لوازمات مکمل ہونے کی صورت میں آپ کی پارٹی رجسٹر ہوجائے گی اور آپ الیکشن میں حصہ لے سکیں گے۔
(7.1ہزار پوائنٹس) نے

متعلقہ سوالات

...