دیکھیں جہاں تک آپ کے سوال کا تعلق ہے کہ پہلی نظر دیکھا اورم محبت ہوگئی تو کم از کم میں اس پر یقین نہیں رکھتا۔ اس کی بہت سی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میں صورت پر نہیں بلکہ سیرت پر یقین رکھتا ہوں۔ کسی بھی شخص کو جاننے کے بعد فیصلہ کرتا ہوں کہ اس سے محبت کرنی ہے یا نفرت۔ ہاں البتہ کسی بھی شخص کے کسی عمل سے یکدم نفرت بھی ہوسکتی ہے اور محبت بھی۔
باقی رہی بات اجنبی کو دیکھتے ہی پیار ہوجانے والی بات یہ شاید اس طرح درست ہو کہ اجنبی چہرہ دیکھتے ہی پیارا لگے تو یقیناً اجنبی چہرہ دیکھتے ہی پیارا لگ سکتا ہے۔ لیکن پیارا لگنا اور پیار ہونا دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ اجنبی پیارا لگنے والے چہرے سے بعد میں پیار ہوبھی سکتا ہے اور نہیں بھی۔
باقی ہر ایک کی اپنی الگ الگ سوچ، فکر اور عمل ہوتا ہے۔ :)