درد کیا ہے؟
اس کی تعریف میرے خیال میں تو یونہی کی جاسکتی ہے کہ"درد ایسی کیفیت کا نام ہے جسے چھپانا اور برداشت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے،ایسی کیفیت جو ہمیں تکلیف میں مبتلا کر دیتی ہے ہم اسے جلد از جلد چھٹکارا پانے کی کوشش کرتے ہیں"
ہاں میں ایک زندہ انسان ہوں مجھے درد ہوتا ہے،اور بہت شدید ہوتا ہے۔
جسم پر چوٹ لگنے کا درد ہوتا ہے اور اس کی شدت چوٹ کی نوعیت پر منصر ہے۔۔ لیکن درد اس کے علاوہ بھِی ہے ۔۔اور میرے نزدیک جسمانی چوٹوں سے زیادہ جذباتی چوٹوں اور دل پر لگنے والی چوٹوں کا درد کہیں زیادہ ہوتا ہے۔۔جسمانی چوٹوں کا درد برداشت کیا جا سکتا ہے لیکن دل پر لگنے والی چوٹیں اتنا شدید درد پیدا کرتی ہیں کہ اس درد کی شدت کو برداشت کرنا ناممکن ہو جاتا ہے اور بھری محفل میں آنکھوں سے ٹپکتے آنسوئوں کی شکل میں یہ درد بہنے لگتا ہے۔۔۔
جیو نیوز پر حامد میر کے پروگرام جو لاپتہ افراد کے بارے جاننے سے متلعق تھا کو دیکھتے ہوئے مجھے اسی کیفیت سے دوچار ہونا پڑا۔۔ایک پانچ چھے سالہ معصوم بچی جو شائد اپنے لاپتہ والد کے بارے میں بات کر رہی تھی اور اس کی انکھوں سے عیاں درد نے میرے دل پر ایسی چوٹ لگائی کہ میں ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے نوالہ حلق سے نہ اتار سکا ۔۔اور میری آنکھوں سے وہ درد پانی کی طرح بہہ نکلا اور میرے لیے اسے روکنا ممکن نہ رہا۔۔۔۔