اردو جواب پر خوش آمدید

کالے چنے بھوننے کا طریقہ بتائیں؟

4.0ہزار مناظر

بھنے ہوئے چنے آسانی سے مل جاتے ہیں لیکن اگر فریش نہ ملیں تو گھر میں ہی بھوننا پڑیں گے ۔طریقہ بتائیے؟

+1
نے متفرق میں

1 جوابات

+3
 

کالے چنے بھوننے کیلئے ضروری ہے کہ وہ بھونے جانے سے کم از کم ایک یا دو گھنٹے میٹھے سوڈے (جو کھانوں میں ڈالا جاتا ہے) والے پانی میں بھگو کر رکھ دئیے جائیں، تاکہ وہ نرم اور پلپلے ہو جائیں
اس کے بعد حسبِ منشا لوہے کی کڑاہی میں نمک یا ریت ڈال کر گرم چولہے پر رکھ دیں
جب کڑاہی میں موجود نمک یا ریت بالکل تپ جائے تو مٹھی بھر یا چمچہ بھر چنے کڑاہی میں ڈال دیں اور ان کو پلٹے سے الٹ پلٹ کرتے جائیں
چند ہی منٹ میں وہ پھٹنے اور پھولنے لگیں گے۔ جب آپ کو محسوس ہو کہ اب خوب بھن چکے ہیں تو کڑاہی سے نکال کر چھلنی سے چھان لیں
اور مزے سے کھائیں

(6.1ہزار پوائنٹس) نے
نے منتخب شدہ
لیکن ہر جگہ نہیں ملتے نا
اور اگر ملتے بھی ہیں تو فریش نہیں ملتے
ویسے میں نے غالب بھائی کے ترکیب آزمائی لیکن بات نہیں بنی
:)
فدوی نے میٹھے سوڈے کے محلول پانی میں کم از کم دو گھنٹے بھگو کے رکھنے کا بھی کہا تھا
اس کے بغیر مزہ نہیں آتا
دو دن کا کام بتا دیا آپ نے تو
...