اردو جواب پر خوش آمدید

میں بلدیاتی انتخابات لڑنا چاہتا ہوں طریقہ بتا دے ؟؟

868 مناظر
پاکستان میں بلدیاتی انتخاب کیسے لڑ سکتا ہوں؟ اس کا کیا طریقہ کار ہے؟
0
نے سیاست اور حکومت میں

1 جوابات

0
بلدیاتی انتخابات لڑنا کوئی اتنا مشکل کام نہیں البتہ کامیابی حاصل کرنا جان جوکھوں کا کام ہے وہ بھی ہمارے موجودہ سسٹم کے ہوتے ہوئے۔ کیونکہ اس وقت ہر کوئی اپنے زور پر کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے جس کی وجہ سے اکثر انتخابات میں لڑائیاں بھی ہوجاتی ہیں۔
بلدیاتی انتخابات لڑنے کے لیے آپ کو پہلے فیصلہ کرنا ہوگا کہ آپ کسی پارٹی کے امیدوار کے طور پر حصہ لینا چاہتے ہیں؟ یا پھر بطور آزاد امیدوار انتخاب لڑنا چاہتے ہیں؟
اول الذکر کے لیے آپ کو پہلے اس پارٹی میں بطور امیدوار درخواست دینا ہوگی جس کی طرف سے آپ انتخاب لڑنا چاہتے ہیں۔ اگر پارٹی آپ کو منتخب کرلیتی ہے تو اس کے بعد باقی کام خود پارٹی کرلیتی ہے مثلاً الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹریشن وغیرہ۔
موخر الذکر کے لیے آپ کو خود سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضلعی دفتر میں درخواست جمع کروانا ہوتی ہے کہ آپ بطور آزاد امیدوار انتخاب لڑنا چاہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن آپ کی رجسٹریشن کے بعد آپ کو انتخابی نشان جاری کردیتا ہے اور یوں آپ اپنی اشتہار بازی (تشہیر) کرسکتے ہیں۔
اگر آپ کے علاقے کے لوگ آپ کے کاموں سے خوش ہوئے تو آپ کو ووٹ ڈال کر کامیاب کردیں گے بصورت دیگر نتیجہ آپ کو معلوم ہی ہے :)
(7.1ہزار پوائنٹس) نے
...