میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کمپیوٹر استعمال کرنے کے بعد shutdownبند کر دینا بہتر ہے یا sleepآپشن کا استعمال زیادہ سود مند ہے۔
652 مناظر
2 جوابات
اسلام علیکم۔
آج کل کے کمپیوٹر بہت سمجھدار ہیں اور ان میں sleeping modeبہت ایڈوانس ہے،آپ جہاں کمپیوٹر کو کام کرتے سلا دیں گے دوبارہ اس کو جگانے پر وہیں سے کام شروع کر سکتے ہیں اور بجلی کی کھپت صرف اتنی ہی رہے گی جو ریم کے لیے کافی ہو ۔اگر زیادہ دن کے لیے کہیں نہیں جا رہے تو بہتر یہی ہے کہ کمپیوٹر کو شٹ ڈائون کرنے کی بجائے سلا دیا کریں۔اس سے آپ ہر بارکمپیوٹر سٹارٹ کرنے کی زحمت سے بچ جائیں گے۔۔اور ہاں اگر زیادہ دن کے لیے کہیں جانا پڑ جائے تو شٹ ڈاون کرنا مناسب رہے گا۔۔۔۔لیکن یہ مشورہ ان کے لیے ہے جہاں بجلی آنکھ مچولی کا کھیل نہ کھیلتی ہو۔