ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ کیوں کہلاتی ہے ؟
1.5ہزار مناظر
1 جوابات
عمومی طور پر جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو وہ سب سے زیادہ وقت اپنی ماں کے پاس ہی گزارتا ہے۔ والد چونکہ فکرمعاش میں گھر سے باہر رہتا ہے اس لیے بچہ والد کے پاس کم وقت گزارتا ہے۔ چونکہ ماں ہی پاس ہوتی ہے تو جو چیز بھی والدہ کو کرتے دیکھتا ہے یا والدہ کرنے کو کہتی ہے وہی کرتا ہے۔ اس طرح رفتہ رفتہ وہ ان کاموں کا عادی ہوتا چلا جاتا ہے اور عادات پختہ ہوجاتی ہیں۔ جب تک وہ سکول نہیں جاتا والدہ ہی اسے تعلیم دیتی ہے اسے اچھی یا بری باتیں سکھاتی ہے بلکہ اکثر اوقات تو سکول میں جانے کے بعد بھی زیادہ تر والدہ ہی پڑھاتی ہے۔
چونکہ بچہ یہ ساری باتیں اور عادتیں والدہ سے ہی سیکھتا ہے اسی لیے ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ کہلاتی ہے۔
چونکہ بچہ یہ ساری باتیں اور عادتیں والدہ سے ہی سیکھتا ہے اسی لیے ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ کہلاتی ہے۔