ہر سرور کی میموری محدود ہوتی ہےاوراس کا دارومدار اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ کون سا سرور استعمال کر رہی ہیں۔سب سے بہتر چیز تو یہ ہے کہ آپ زیادہ میموری والا سرور استعمال کریں جو آپ کے ای سٹور کی ضروریات کو پورا کر سکے ۔۔اگر ایسا ممکن نہیں اور آپ ورڈ پریس کے میموری کے استعمال کر کم کرنا چاہتی ہیں تو درج ذیل کچھ طریقے بیان کئے جارہے ہیں جن کے ذریعے کسی حد تک میموری کااستعمال کم کیا جا سکتا ہے۔
پی ایچ پی کا ہر نیا ورژن پہلے سے موجود ورژن کے مقابلے میں کم میموری استعمال کرتا ہے اس کی وجہ نئے ورژن میں میموری کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر آپٹی مائزیشن کا شامل ہونا ہے۔اس لئے پہلا کام یہ کریں کہ پی ایچ پی کے تازہ ترین مستحکم ورژن پر اپ گریڈ کر لیں ۔
ورڈ پریس کے وہ پلگ انز جن کے بغیر آپ کی سائٹ کا گزارہ ہو سکتا ہے انہیں غیر فعال کر دیں۔۔پلگ انز کی تعداد کو کم کرنے کی کوشش کریں ،وہ پلگ انز استعمال کریں جو زیادہ فیچرز کے حامل ہوں بجائے اس کے کہ ہر اضافی فیچر کے لئے الگ سے موجود پلگ ان استعمال کیا جائے۔
تھرڈ پارٹی پی ایچ پی ایکس ٹینشنز کو غیر فعال کردیں جو اس وقت آپ کے استعمال میں نہیں۔
Opcache کو غیر فعال کریں ۔ پی ایچ پی کے ورژنز (5.5،5.6،7.0،7.1) میں بلٹ ان Opcache پہلے سے فعال ہوتی ہے جس کا بنیادی کام ہی آپ کے سکرپٹ کو تیز بنانا اور سی پی یو کے استعمال کو کم کر نے کے لئے کمپائل شدہ سکرپٹ کو میموری میں سٹور کرنا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے کچھ ریم تو فری ہو جائے گی لیکن آپ کی سائٹ کی رفتار پر اچھا اثر نہیں پڑے اور سی پی یو کا استعمال بھی بڑھ جائے گا۔
PHP's opcache کو غیر فعال کرنے کے لئے آپ کو سرور پر موجود درج ذیل فائلز کو ایڈیٹ کرنا پڑے گا۔
/etc/php5.5-sp/conf.d/opcache.ini
/etc/php5.6-sp/conf.d/opcache.ini
/etc/php7.0-sp/conf.d/opcache.ini
/etc/php7.1-sp/conf.d/opcache.ini
درج ذیل لائن ہر فائل کے آخر پر شامل کر دیں۔
opcache.enable=0
دوبارہ سے سارے پی ایچ پی ورژنز کو چلانے کے لئے درج ذیل کمانڈز استعمال کریں۔
sudo service php5.5-fpm-sp restart
sudo service php5.6-fpm-sp restart
sudo service php7.0-fpm-sp restart
sudo service php7.1-fpm-sp restart