اردو جواب پر خوش آمدید

+1 ووٹ
446 مناظر
نے خاندان اور تعلقات میں

مجھے بیوی کے کام کرنے پر اعتراض نہیں ہے لیکن اگر میری بیوی کام کرنا چاہتی ہے تو کیا صرف اس کی خواہش پر اسے اجازت دے دوں جبکہ میں سارے گھر کی ہر طرح کی ذمہ داری ادا کرنے کی اہلیت اور طاقت رکھتا ہوں۔

1 جوابات

+1 ووٹ
(890 پوائنٹس) نے
نے منتخب شدہ
 
بہترین جواب

قانون یا معاشرتی رسوم سے قطع نظر کسی بھی انسان کو اُس کی خواہش اور مرضی کے بغیر محکوم  تصور کرنا درست نہیں ہو گا۔اگر بیوی کام کرنے کی خواہش رکھتی ہےتو باہمی رضامندی سے بیوی کواس کا اختیار ہونا چاہیئے،نہ صرف اختیار بلکہ اُسے دوہری مشقت سے بچانے کے اقدامات بھی کیئے جانے چاہیئں۔

اگر بیوی تعلیم یافتہ یا ہنر مندہے تو یقینا" اُس نے اس کے حصول کے لئے اپنی عمر کا بڑا حصہ صرف کیا ہے،اُس کی اس محنت کو ضائع ہونے سے بچا یا جانا چاہیئے۔

ہم سب پر صرف اپنے گھر اور اہلِ وعیال کی ذمہ داریاں ہی عائد نہیں ہوتیں بلکہ معاشرے کے نادار اور ضرورت مند لوگ بھی ہماری  ذمہ داریوں کا حصہ ہیں۔ دنیا کی جو قومیں تعلیم اور عمل کو بروئے کار لائیں آج ہم اُن سے پچاس سال کی دوری پر ہیں اور کئی معاملات میں اُن کے محتاج ہیں  ، یہ فاصلہ کبھی بھی ختم یا کم نہیں ہوگا جب تک ہم اپنی ذات کو اپنے معاشرے اور ملک کی بہتری کے لئے وقف نہ کریں گے۔ یہ باتیں یقینا" ہمارے آج کے معاشرے کے لئے زیادہ پزیرائی نہیں رکھتیں چونکہ ہماری تربیت نے ہمارے ذہنوں کو مخصوص شکنجوں میں جکڑ دیا ہے۔ہم ان شکنجوں سے اُسی صورت میں نجات پا سکیں گے جب تک ہم تعلیم اور عمل کی قوت کو بروئے کار نہیں لائیں گے۔

ہمارے معاشرے کے اعتبار سے عورت کو امورِ خانہ داری اور بچوں کی پرورش اور تربیت بھی شامل ہے ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔البتہ اگر مقاصد بلند تر ہوں تو ان ذمہ داریوں کو شوہر اور بیوی آپس میں تقسیم کر کے ایک دوسرے کے لئے آسانیاں فراہم کر سکتے ہیں۔عملا" بھی دیکھا گیا ہے کئی گھرانوں  میں شوہر اور بیوی نہ صرف کام کر رہے ہیں بلکہ معاشرے کےلئے بہتری کا باعث بھی بن رہے ہیں۔

 

(11.6ہزار پوائنٹس) نے
بہت خوب عمر بھائی، اس سوال کا اس سے زیادہ بہترین جواب نہیں ہو سکتا۔

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

739 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

517 صارفین

...