بھائی جی کلاؤڈ واقعی آج کل کافی استعمال میں آرہی ہے،
اس سے مرادکسی کمپنی کے سرور پر واقع سپیس یا ہارڈ ڈسک ہے جو آپ خریدتےہیں
کلاؤڈ کو آپ اس طرح سمجھ سکتے ہیں کہ اگر بالفرض آپ کے سسٹم کی ہارڈ ڈسک ۵۰۰ جی بی ہے اور آپ کے پاس ڈھیروں ڈیٹا ہے، لیکن آپ کو ہر وقت تمام ڈیٹا مطلوب نہیں ہوتا، تو اس کے لئے آپ سرور پر کلاؤڈ خرید بھی سکتے ہیں اور اگر فری سروس سے فائدہ اٹھانا چاہیں تو اس سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں، یعنی یہ آپ کی الیکٹرانک ہارڈ ڈسک ہوتی ہے جو آپ کے سسٹم کی بجائے سرور پر ہوتی ہے اور آپ بذریعہ انٹرنیٹ اس سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں
اس کے کچھ فوائد ہیں اور کچھ نقصانات
اور بھی کافی فوائد ہیں جو اس وقت بیان کرنا ضروری نہیں
فوائد:
آپ اپنا ضروری و غیر ضروری ڈیٹا سرور پر اپ لوڈ کرسکتے ہیں یوں آپ کے سسٹم میں میموری کم استعمال ہوتی ہے
اگر کسی وائرس یا بگ کی وجہ سے تمام ڈیٹا کمپیوٹر سے ضائع ہوجائے تو اس کو بآسانی آپ اپنے کلاؤڈ کے اکاؤنٹ میں سے حاصل کرسکتے ہیں
نقصان:
اس میں ڈیٹا کی سیکیورٹی کم ہوجاتی ہے، یعنی ہیکنگ کے خطرات بڑھ سکتے ہیں(بہرحال اس نقصان کو کم کرنے کی بھر پور کوششیں جاری ہیں)
اور بھی کافی فوائدو نقصانات ہیں جو اس وقت بیان کرنا ضروری نہیں
چند مشہور کلاؤڈ سپیس یہ ہیں
گوگل والوں کی گوگل ڈرائیو
یاہو کا ڈراپ باکس
مائیکروسافٹ کا سکائی ڈرائیو
میڈیا فائر وغیرہ وغیرہ