بلدیاتی انتخابات کیا ہوتے ہیں؟ اور کیسے ہوتے ہیں؟
996 مناظر
1 جوابات
بلدیاتی نظام ایک ایسا نظام ہے جس میں عوام براہ راست منسلک ہوتے ہیں عوام اپنے نمائندوں کا انتخاب خود کرتے ہیں اور انہیں نہ صرف وہ عرصہ دراز سے جانتے ہیں بلکہ ان پر اعتماد بھی کرتے ہیں جبکہ قومی و صوبائی نمائندے محض انتخابات کے دنوں میں ہی عوام میں نظر آتے ہیں وہ نہ تو علاقے کے مسائل کو جانتے ہیں اور نہ ہی عوام سے شناسائی رکھتے ہیں ۔ عوام اپنے نمائندے اہل علاقہ سے منتخب کرتے ہیں ملکی سطح پر چھوٹے چھوٹے وارڈ / یونٹ میں الیکشن کروائے جاتے ہیں اور وہی اُمیدوار کامیاب ہوتے ہیں جنہیں عوام براہ راست چنتے ہیں ۔ بلدیاتی نظام میں نمائندوں کا اپنے علاقہ سے منتخب ہونے کی وجہ سے وہ نہ صرف چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت پر مامور رہتے ہیں۔ اس نظام کی ایک اور اہم خوبی خواتین کی انتخابات میں شمولیت ہے اہلِ علاقہ سے ہونے کی بناء پر وہ ان خواتین اُمیدواروں کا چنائو کر سکتی ہیں جن پر وہ نہ صرف بھروسہ کرتی ہیں بلکہ اُنہیں یقین ہوتا ہے کہ وہ ان کے مسائل کو اُجاگر کرنے اور حل کرنے کی بھر پور سعی کریں گی۔ بلدیاتی نظام کی ان ہی خصوصیات کی بناء پر فوجی صدور نے بھی ہمیشہ کسی نہ کسی صورت میں اس کو رائج کئے رکھا۔ اس نظام کی چند خامیوں کو دیکھتے ہوئے اس کی خوبیوں کو نظر اَندازکرنا درست نہیں ۔ یہ عوام کو ریلیف دینے کا فوری اور مضبوط ذریعہ ہے۔
بشکریہ: نوائے وقت
بشکریہ: نوائے وقت