asman ka rang q blue hota hay..??
2.6ہزار مناظر
1 جوابات
اسلام علیکم!
آپ کے سوال سے لگ رہا ہے کہ آپ نے ویسے ہی یہ سوال داغ دیا ہے۔۔یا مذاق میں سوال کیا ہے۔۔۔جو بھی ہے آپ نے سوال کیا اور اردو جواب پر آپ کو ضرور جواب دیا جائے گا،جواب کتنا تسلی بخش ہوتا ہے یہ فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔
اگر آپ غور کریں تو یہ سوال سائنس سے متعلق ہے اور اس کا جواب دینے کےلیے کچھ سائنسی معلومات پر مبنی ویب سائٹس کنگھالنا پڑیں گی۔
آسمان نیلا کیوں ہے؟ اس کو تفصیل سے سمجھنے کے لیےضروری ہے کہ آپ روشنی اور زمین کےماحول کے بارے میں پڑھیں۔
سفید روشنی کئی رنگوں پر مشتمل ہوتی ہے جو ہمیں قوس قزح میں نظر آتے ہیں۔جب یہ رنگ آپس میں ملتے ہیں تو سفیدرنگ نظرآتا ہے۔سورج کی یہ سفید روشنی جب کسی شیشے یا شفاف پانی پر پڑتی ہے تو انعطاف کی وجہ سے یہ سارے رنگ الگ الگ نظر آتے ہیں۔
اگر ہم اپنے ماحول پر نظر دوڑائیں تو ہم دیکھیں گے کہ ہمارے گرد چھائی ہوئی فضاء مختلف گیسوں کے علاوہ ان ننھے ننھے ذرات سے بھری پڑی ہے جو کچھ تو ہماری زمین کی اپنی پیداوار ہیں اور کچھ لا محدود خلا ءسے بھی مختلف عوامل ظہور پذیر ہونے پر ہماری فضاء میں جمع ہوتے رہتے ہیں۔جب سورج کی روشنی ہمارے اس ماحول سے گزرتی ہے تو زیادہ تر بڑے طول والی لہریں سیدھی ہم تک پہنچتی ہیں جبکہ چھوٹے طول والی لہریں ہماری فضاء میں موجود گیسوں کے مالیکیولوں اور گرد کے ان ذرات سے ٹکرا کر ہر طرف بکھر جاتی ہیں اور چونکہ نیلے رنگ کی لہریں دوسرے رنگوں کی نسبت زیادہ تعداد میں ان ذرات سے متاثر ہو کر بکھرتی ہیں اس لیے ہمیں آسمان نیلا نظر آتا ہے۔

www.sciencemadesimple.com کی معلومات سے استفادہ کیا گیا۔