اردو جواب پر خوش آمدید

hMailServer کیسے انسٹال کروں؟

1.4ہزار مناظر
hMailServer کہاں سے ملے گا اور کیسے انسٹال کروں ؟
0
نے کمپیوٹر اور انٹر نیٹ میں

1 جوابات

0
hmailserver.com سے آپ اسےڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
اس وقت اس کا تازہ ترین ورژن hMailServer 5.6 ہے جبکہ درج بالا ویب سائٹ پر اس کےپرانےنسخے  بھی آپ کو مل جائیں گے۔
ونڈوز 10 کے ساتھ ساتھ ونڈوز کے تمام سرور ایڈیشنز اور ونڈوز 7 پر بھی آپ اسے انسٹال کر سکتے ہیں۔
کسی بھی دوسرے سافٹ وئیر کی طرح ونڈوز پر اس کی انسٹالیشن بھی نہایت آسان ہے۔
hMailServer کی جو سیٹ اپ فائل آپ نے ڈاؤن لوڈ کی اس پر ڈبل کلک کر کے سیٹ اپ لانچ کیجئے ۔
ڈایلاگ باکس پر موجود ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہیں ۔ سیٹ اپ کی تکمیل سے تھوڑا پہلے آپ کو پاسورڈ سیٹ کرنے کو کہا جائے گا۔ یہ بہت اہم ہے ۔ جو بھی پاسورڈ آپ سیٹ کریں اسے کہیں محفوظ کر لیں کیوں کہ سرور کی باقی ساری ترتیب کے لئے آپ کو یہ پاسورڈ درکار ہو گا۔ آپ چاہیں تو ایک سے زیادہ یوزر بھی شامل کر سکتے ہیں۔

hmailserver.com/documentation سے آپ مزید راہنمائی لے سکتے ہیں۔
(11.6ہزار پوائنٹس) نے
...