hello انگریزی زبان کا لفظ ہے اس کا کیا مطلب ہے کیا ہم مسلمانوں کو اس سے پرہیز کرنی چائیے ؟
1.6ہزار مناظر
2 جوابات
دیکھیں جہاں تک میں نے اس لفظ پر غور کیا ہے یہ کوئی غلط لفظ نہیں ہے ہمارے ہاں اکثر لوگوں کی رائے میں اس کا مطلب جہنمی ہےیعنی (HELL)چونکہ جہنم کو کہتے ہیں تو HELLO مطلب جہنمی ہے یہ سراسر غلط ہے ۔ آپ اگر اس بات پر غور کریں کہ یہ انگریزی زبان کا لفظ ہے اور انگریزی معاشرے میں زیادہ ترلوگ یا تو یہودی ہیں یا عیسائی۔ دونوں مذاہب کے ماننے والوں میں جنت اور جہنم کا تصور ضرور پایا جاتا ہے تو وہ لوگ ایسا لفظ کیونکر استعمال کریں گے اور پوری دنیا میں جہاں کہیں بھی Communication System استعمال ہوتا ہے وہاں یہ لفظ ضرور استعمال ہوتا ہے۔شاید گراہم بیل جو کہ یا تو لاطینی تھا یا اٹالین اس کی زبان میں اس کا کوئی مطلب واضح ہو سکے لیکن یہ کوئیغلط لفظ نہیں ہے ۔
رہی بات ہمارے اسلامی معاشرے کی تو اگر ہم Helloکی بجائے السلام علیکم کہیں تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ نہ صرف نیکیوں کا ایک سلسلہ شروع ہوتا ہے بلکہ یہ ایک محبت بھرا لفظ ہے ہمارے معاشرے میں السلام علیکم کی اہمیت لفظ Hello سے زیادہ ہے۔