السلام علیکم ! دوستوں سے رہنمائی درکار ہے ونڈو سرور ۲۰۰۳ میں "پاک اردو انسٹالر" استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن لکھا نہیں جا رہا کمپیوٹر میں ، انسٹالڈ پروگرام کے مطابق سافٹ ویئر مشین پر انسٹال ہے ، ورڈ میں جمیل نوری نستعلیق کا آپشن بھی آ رہا ہے لیکن ٹاسک بار میں EN اور UR ندارد !
1.5ہزار مناظر
1 جوابات
السلام علیکم،
میں اس وقت ونڈوز 2003 تو استعمال نہیں کر رہا لیکن مجھے آپ کے مسئلے کا کسی حد تک اندازہ ہو گیا ہے اور کوشش کرتا ہوں کہ آپ کو اس کا حل بتا سکوں۔
آپ کنٹرول پینل میں جا کر پہلے Region and Language پر کلک کیجئے
پھر Keyboards and Languages کے ٹیب پر کلک کیجئے۔
پھر Change Keyboards کے بٹن پر کلک کر کےLanguage Bar کا ٹیب منتخب کیجئے۔
یہاں Dock in the taskbarپر ٹک لگا کر OK کر دیجئے۔
امید ہے آ پ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔