Blu-Rayکیا ہے اور اس کی خصوصیات کیا ہیں۔
780 مناظر
1 جوابات
بلیو رے کیاہے؟
اس کا جواب بہت سادہ ہے،بلیو رے سی ڈیCDاور ڈی وی ڈیDVDکی طرح کا آپٹیکل ڈسک فارمیٹ ہے۔۔جو ان دونوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ڈیٹا سٹور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جسے ہائی ڈیفینینHD ویڈیوز کو ریکارڈ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
اس کی زیادہ ڈیٹا سٹور کرنے کی صلاحیت ہی اس کی بنیادی خاصیت ہے۔۔جیسے
ایک سی ڈی تقریبا 700mbاور عام ڈی وی ڈی4.7GBتک تک ڈیٹا سٹور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ ان کے مقابلے میں ایک اکیلی بلیو رے ڈسک 25GBتک ڈیٹا سٹور کر سکتی ہے۔
بلیو رے کے بارے میں مزید جاننے اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیےآپ ان کی ویب سائٹ http://www.blu-ray.comبلیورےڈاٹ کام وزٹ کیجیے۔