یہ بتایں کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں اور جب کر ہی لیتے ہیں تو خوش کیوں نہیں رہتے؟
3.0ہزار مناظر
2 جوابات
شادی کرنے کی پہلی وجہ تو خود کو حرام کی زندگی سے بچا کر حلال، طیب اور پاکیزہ طریقے سے نسلِ انسانی کی افزائش اور بقا کا حصول ہوتا ہے ۔ اور دوسری وجہ سنت کی ادئیگی کی نیت بھی ہے۔
جہاں تک خوش نہ رہنے کی بات ہے تو جیسا کہ اوپرکےجواب میں بھی کہا گیا کہ شادی کے بعد ذمہ داریوں میں اضافہ اور آمدن کے ذرائع محدود ہونے کی وجہ سے طلب و رسد کا توازن بگڑنے سے بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں ، لیکن بہرحال یہ کوئی کلیہ نہیں کہ ہر شادی شدہ شخص ہی ناخوش ہوتا ہے۔ اگر ہم قناعت اور توکل کرنا سیکھ لیں تو بہت سے مسائل ہونے سے پہلے ہی ختم ہوجاتے ہیں۔