اردو جواب پر خوش آمدید

سوال: hotspot shield کا متبادل سافٹ وئیر کون سا ہے؟

975 مناظر

بلاک ویب سائٹس تک رسائی کےلئے ہاٹ سپاٹ شیلڈ جانا پہچانا سافٹ وئیر ہے لیکن اس کے فری ورژن میں ایڈز بہت ستاتے ہیں ۔کوئی ایسا متبادل سافٹ وئیر چاہیے جو بلاک ویب سائٹس تک رسائی بھی دے اور ایڈز کی بھرمار بھی نہ ہو۔

0
نے کمپیوٹر اور انٹر نیٹ میں
نے زمرہ دوبارہ منتخب کریں

3 جوابات

0

آپ کے سوال سے لگ رہا ہے کہ ہاٹ سپاٹ شیلڈ آپ کو صرف اسی وجہ سے ناپسند ہے کہ اس میں ایڈز کی بھرمار ہے اور آپ مفت میں ایسا سافٹ وئیرچاہتےہیں جو آپ کے لئے بلاک ویب سائٹس بھی کھولے اور ایڈز بھی نہ آئیں۔
اگر ایسا ہے تو آپ کے لئے ہاٹ سپاٹ کا صحیح متبادل Freegate فری گیٹ ہے جو آپ یہاں کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
اس کی خوبیوں میں سر فہرست یہ ہے کہ :
یہ بلکل ہلکا سا سافٹ وئیر ہے جس کی .exeفائل ڈاؤن لوڈ کر کے کہیں بھی محفوظ کر لیں انسٹال کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی اور نہ ہی ایڈورٹائزمنٹ سے خانہ خراب ہوتا ہے۔

نے
0
کئی سارے سافٹ وئیر ہیں ایسے۔۔۔
OpenVPN اوپن وی پی این:۔
ایک اچھا سافٹ وئیر ہے جو نہ صرف ہاٹ سپاٹ شیلڈ کا متبادل ہو سکتا ہے بلکہ ریموٹ ڈیسک ٹاپ کی طرز کی سہولیات ہیں اس میں۔ لیکن شائد یہ مفت نہیں۔

CyberGhost VPN سائبر گھوسٹ وی پی این:۔
ایک عمدہ متبادل ہے ہاٹ سپاٹ شیلڈ کا۔مفت دستیاب ہے ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کیجئے اور پسند آئے تو خرید لیجئے لیکن یاد رکھئے کہ مفت ورژن میں سارے فیچرز موجود نہیں۔

OkayFreedom اوکے فریڈم؛۔
اچھا سافٹ وئیر ہے لیکن بات وہی کہ مفت میں سارے فیچرز نہیں ملیں گے۔
نے
0

الٹرا سرف بھی چیک کر لیں

https://ultrasurf.us/

(3.8ہزار پوائنٹس) نے
الٹرا سرف آپ ڈاؤن لوڈ کرنے جائیں گےتو ان کی ویب سائٹ بھی بلاک ہے۔
میں یہاں امارات کی بات کر رہا ہوں۔فری گیٹ آپ اس http://us.dongtaiwang.com/loc/download.en.php لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے چیک کریں۔بہترین چیز ہے نہ انسٹال کرنے کی جھنجٹ نہ ایڈز کی پریشانی۔
الٹرا سرف پاکستان میں چل رہا ہے

متعلقہ سوالات

...