اردو جواب پر خوش آمدید

کیا کچھ معاملات میں خود غرض ہونا اچھا ہے؟

1.4ہزار مناظر

خود غرضی کی اصل تعریف کیا ہو گی اور زندگی کے کچھ معاملات میں کیا خود غرض ہونا اچھا ہے۔
جواب کی منتظرsmiley
الفت

+2
نے متفرق میں

1 جوابات

+2
بالکل ، بعض اوقات انسان کے لئے ایسا  ماحول بن جاتا ہے کہ اسے اپنے بارے میں سوچنا ہی پڑتا ہے۔اور ہمارے اوپر اپنا بھی تو حق ہے۔ میرے لحاظ سے کبھی کبھی خود غرض  ہونے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
(1.7ہزار پوائنٹس) نے
انعم سب سے پہلے اردوجواب پر تہہ دل سے خوش آمدید۔
کیا آپ وضاحت فرمائیں گی کہ وہ کون کون سے ایسے حالات ہو سکتے ہیں جن میں انسان کو خود غرض ہونا چاہیے یا ہم یہ کہہ لیتے ہیں کہ اپنی ذات کومقدم رکھنا چاہیے۔
ویسے تو بذاتِ خود " خود غرضی" کی عادت کو اچھا نہیں سمجھا جاتا لیکن اس کو اگر ہم مثبت اندازِ فکر سے دیکھیں تو بہت جگہ بےغرض جذبوں کو لوگ سمجھتے نہیں ہیں، سو ایسے میں جب لوگ ہماری بےغرضی کو غلط رنگ دیں یا اگر کہیں کہیں ہم اپنی ذات کو دوسروں کی خاطر بالکل ہی فراموش کردیں تو ایسے مواقع پر تھوڑی سی خود غرضی ہمیں آنے والی بہت سی پریشانیوں اور بدگمانیوں سے بچا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ فارمولا صرف کچھ مخصوص حالات و مواقع کے لئے ہے، ہر جگہ ، ہر طرح کے حالات و مواقع کے لئے نہیں ہے۔
جی سمجھ گئے۔۔
...