Batch فائل کونسی فائل ہوتی ہے اور کس مقصد کے لیے استعمال ہوتی ہے۔کیا میں بھی Batch فائل بنا سکتا ہوں؟
1.2ہزار مناظر
1 جوابات
batch fileکمانڈز کی لسٹ پر مشتمل ہوتی ہے جسے کھولنے پر یہ کمانڈز ایک تواتر سے خود کار طریقے سے چلتی ہیں۔اسے کسی پراسس کو خودکار طریقے سے چلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔BATفائلز command.com پروگرا م کے زریعے چلتی ہیں۔مزید یہ کہ bat.فائل صرف ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں چلتی ہیں۔جی آپ یہ فائل بنا سکتے ہیں اور اسے مختلف فائلز یا ڈائریکٹریز کو ری نیم کرنے ،کئی فائلز یا ڈائیر یکٹریز کو ایک ساتھ کاپی کرنے کے علاوہ بھی مختلف مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
d:
md urduanswer
cd urduanswer
md IT
cd IT
md software
اس انگلش ٹیکسٹ کو کاپی کر کے نوٹ پیڈ کی فائل میں پیسٹ کریں اور پھر save as کر کے .bat ایکسٹنشن کے ساتھ محفوظ کریں۔محفوظ کی جانے والی فائل پر ڈبل کلک کریں اور پھر اپنی D:ڈرائیو پر جا کر چیک کریں اردو جواب کا فولڈر اور اس کے اندر ذیلی فولڈر آپ کو نظر آئیں گے۔
اسی طرح آپ custom batchفائلز بنا سکتے ہیں۔۔لیکن اس کے لیے آپ کو کمانڈز آنی چاہہیں۔