سکائپ کا پرانا ورژن میرے پاس انسٹالڈ ہے ۔سکائپ کی ویب سائٹ سے نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو ڈاؤن لوڈنگ ہوتی ہی نہیں ہے۔گوگل پر تلاش کی تو بہت سارے لنک ملے لیکن کافی پھر سے سکائپ کی سائٹ پر ری ڈائریکٹ کر دیتے ہیں اور پھر وہی ایشو۔
میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا چونکہ یو اے ای میں یہاں کی آئی ایس پیز نے کافی ویب سائٹس اور سروسز بلاک کر رکھی ہیں اس لئے سکائپ کو جب میں نےبھی نارمل طریقے سے ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کی تو اسی طرح کا مسئلہ سامنے آیا۔
ایک ویب سائٹ ہے http://www.filehippo.com آپ یہاں کوشش کیجئے اگر پھر بھی مسئلہ حل نہ ہو تو میں طلحہ کے جواب سے اتفاق کرتے ہوئے آپ کو وہی مشورہ دوں گا کہ کوئی اینٹی بلاکنگ سافٹ وئیر استعمال کر کے ڈاؤن لوڈ کیجئے۔
اس عمل کو مزید آسان بنانے کے لئے آپ ہاٹ سپاٹ کی بجائے اس کا بہترین متبادل جو شائد اس سے بھی زیادہ کارآمد ہے فری گیٹ استعمال کیجئے۔فری گیٹ کے بارے میں جاننے کے لئے یہ سوال یہ دیکھئے۔