اردو جواب پر خوش آمدید

+3 ووٹس
1.1ہزار مناظر
نے متفرق میں

میں وجوہات جاننتا چاہتا ہوں جن کی بنا پر اتنی اچھی اردو ویب سائٹس مقبول عام نہیں ہو پاتیں۔

2 جوابات

+3 ووٹس
(3.8ہزار پوائنٹس) نے

شائد مشہوری میں کمی ہے یا لوگوں کو اردو لکھنا مشکل لگتا ہے، اس لیے وہ پڑھ تو لیتے ہیں مگر جواب دیتے ہوئے کتراتے ہیں۔

(11.6ہزار پوائنٹس) نے
صحیح کہا آپ نے ایک تو یہی وجہ ہے۔
+2 ووٹس
(1.3ہزار پوائنٹس) نے

اتنی اچھی اردو ویب سائٹ توجہ کا مرکز کیوں نہیں ہیں اس کی کئی وجوہات ہیں جس کی بناء پر میں نے بھی یہ سوالات اٹھائے ہیں - آج کے دور میں خاص طور میں اردو کو زبان کا درجہ دینے کو کوئی تیار نہیں ، بولنے پر مجبور ہیں کہ اس کے علاوہ کوئی اور زبان پاکستان میں رائج نہیں ایک انگلش کے علاوہ جو ہم ٹھیک سے بول بھی نہیں پاتے۔ دوسری وجہ ہے کہ اردو کی جگہ رومن نے لے لی ہے ، تیسری بڑی وجہ لوگوں میں مطالعہ کی کمی ٹی وی موبائل سے ان کی ضروریات پوری ہوجاتی ہے اس لئے ہم قوم میں سے سرچ کی صلاحیتیں مفقود ہوتی جارہی ہیں - ہم پاکستان قوم باہر کے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں جب تک مطالعہ کا عادت نہیں پڑے گی اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا- میری ناچیز رائے میں تمام اردو سائٹز و اردو فورم کو مل کر انفرادی کی بجائے اجتماعی طور پر اس کا اہتمام کرنا چاہیئے کہ کچھ عوامی سطح پر اخبارات میڈیا اور نمائش میں اپنے فورمز کےبارے میں مشترکہ سیمینار منعقد کریں اور عوام میں شعور اجاگر کریں مجھے اردو کی ہر فورم میں وہی صارف نظر آتے ہیں جو دوسرے فورم پر بھی موجود ہوتے ہیں یا فورم چلارہے ہوتے ہیں ان ہی لوگوں کی وجہ سے یہ فورم چل رہے ہیں-

(11.6ہزار پوائنٹس) نے
آپ کی باتیں بھی ٹھیک ہیں اوربڑی وجہ جو سمجھ میں آتی ہے وہ لوگوں کا خوف کہ ہم سے اردو نہیں لکھی جائے گی۔
اور اس خوف کی وجہ سے لوگ کوشش ہی نہیں کرتے حالانکہ یہ کوئی مشکل کام تو ہے نہیں اب اس کے لئے مسلسل کوشش کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔
(1.3ہزار پوائنٹس) نے
جہاں تک لوگوں میں اردو لکھنے پڑھنے کا رحجان پایا جانے کا مسئلہ ہے ا س کے لئے ایک فورم پر اکٹھا ہونا پڑے گا مل جل کر ایک جدوجہد کرنی ہوگی۔ اردو ہماری قومی زبان ہے اس کو تو لکھنا بولا بھی ٹھیک سے نہیں جاتا ایک رابطہ تک رہ گئی ہے حالانکہ اردو دنیا کی چوتھی بڑی زبان میں شمار ہوتی ہے ۔ایک فورم قائم کرنے ہوگا انفرادی طور پر کام کرنے سے بات نہیں بنے گی۔

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

739 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

517 صارفین

...