اردو جواب پر خوش آمدید

+1 ووٹ
442 مناظر
(2.0ہزار پوائنٹس) نے مذہب میں

1 جوابات

+2 ووٹس
(890 پوائنٹس) نے
نے مدون
اب تو یہ بات بھی متنازعہ بن چکی ہے کہ کیا پاکستان بنانے کا مقصد اسلامی قوانین کے تحت زندگی گزارنے کو عملی شکل دینا تھا ؟ یہ درست ہے کہ مسلمانانِ ہند کو راغب کرنے کے لئے "پاکستان کا مطلب کیا "لا الہ الاللہ" کا مقبول نعرہ دیا گیا لیکن اس سے مخلص کوئی نہیں رہا حالانکہ مسلمانوں کی اکثریت نے اسی بنیاد پر تحریکِ پاکستان میں شرکت کی اور بے مثال قربانیوں کا نذرانہ دیا ۔تحریکِ پاکستان کی وہ قیادت جو اس خواب کو شرمندہء تعبیر بنانے کی مخلص اور اہل  تھی اسے جلد ہی ختم کر دیا گیا اور باگ دوڑ اُن لوگوں کے ہاتھ آ گئی جو اُن قوتوں کے مراعات یافتہ تھے جو اس خطے پر غاصبانہ قبضہ جماکر اسے لوٹتے رہے اور ایسے ضمیر فروش افراد کو نوازتے رہے جو اُن کے مقاصد میں معاون تھے۔

یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ یہی طبقہ اب بھی ہم پر مسلط ہےحتکہ ہمارے ادارے بھی اسی روش پر کاربند ہیں ۔اس کے علاوہ بظاہر مذہبی جماعتوں کے آپس کے اختلافات بھی کوئی واضح قوت نہ بن سکے،اسلام اتنے فرقوں میں بٹ گیا کہ سب کو ایک بات پر اکٹھا کرنا ممکن نظر نہیں آتا۔

ملکی سطح پر تو ہم یقینا" اس کی اہلیت نہیں رکھتے کہ اسلامی نظام کو نافذالعمل بنا سکیں۔البتہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ہمیں اچھا مسلمان بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
(11.6ہزار پوائنٹس) نے
متفق ، عمر بھائی،
اسی طرح اردوجواب پر ہماری مدد فرماتے رہیے۔

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

730 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

377 صارفین

...