اردو جواب پر خوش آمدید

+1 ووٹ
794 مناظر
(990 پوائنٹس) نے حالات حاضرہ میں

اسلام علیکم !

               بھائی  جان میں کسی پارٹی کا آدمی نہیں ہوں پر میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ نوازشریف کی اور عمران خان کی حکومت کا بارے میں آپ کیا کہتے ہیں ؟

کیا کوئی پاکستان کے بارے میں بھی سوچے گا ،کیا کوئی ہماری قوم کےبارے میں بھی سوچے گا ؟
پاکستان کو چینج کی ضرورت ہے کیا عمران خان اس کے قابل ہیں ،کیا نواز شریف پاکستان کے بارے میں ٹھیک کر رہے ہیں؟

2 جوابات

+1 ووٹ
(6.1ہزار پوائنٹس) نے

بات صرف عمران خان کی ہی نہیں میرے بھائی!!!
سیاست پر بات کرنا بےکار کام ہے
ہمارے تجزیوں یا تبصروں سے کسی سیاست دان کو کیا فرق پڑ جاتا ہے؟؟؟
۔۔۔۔۔۔
باقی رہی بات سوالوں جوابوں کی تو میرے پیارے بھائی
آپ کے سوال بھی تو سوال در سوال سوال در سوال ہیں
اب "تفصیل سے بیان کریں" کا کیا مطلب ہے؟؟؟
ظاہر ہے صرف وقت کا ضیاع
۔۔۔۔
پاکستان کے بارے میں سوچنے والے کے سر پر کیا سینگ لگے ہونگے؟؟؟
جو ہم کسی سینگوں والے عجوبے کی تلاش میں ہیں؟؟؟
قوم کے بارے میں سوچنے کا دعوےدار کون نہیں۔۔۔؟؟؟ اب ان میں سے اصلی نقلی کا فرق پہچاننے کیلئے کیا کسوٹی مقرر ہونی چاہیے۔۔۔؟؟؟
عمران خان کی قابلیت یا نواز شریف کی نااہلی کا کوئی معیاری پیمانہ بھی ہوگا یا دیہات کی دکانوں کی طرح کوئی ریلوے لائن سے اٹھائے پتھر اٹھا کر اسے ایک کلو کا باٹ قرار دےگا کوئی آدھی اینٹ کا ٹکڑا ترازو میں رکھ کے کہے گا یہ ایک کلو گرام کا باٹ ہے۔۔۔
جب ہم ان سوالوں کے جواب متفقہ طور پر دریافت کر لیں گے تب ہم پر سب واضح ہو جائے گا
کیونکہ کسی زمانے میں لیڈری کا معیاری پیمانہ قائداعظم ؒ کی ذات ہوا کرتی تھی۔۔۔۔
اب سینما کی ٹکٹیں بلیک میں بیچ بیچ کر سیٹھ بن جانے والے کو اندھے کی ہاتھ بٹیر لگنے کی طرح صدارت مل جاتی ہے اور وہ پانچ سال تک ڈگڈگی بجا کر باعزت رخصت ہو جاتا ہے اور وہ ہمارا لیڈر ہوتا ہے
پرانے وقتوں میں اللہ کی راہ میں جان دینے والے شہید کہلاتے تھے ۔۔۔
اب ہر حرام موت مرنے والا شہید ہے۔۔۔ جو پھانسی لٹکا وہ بھی شہید ، جو کرسی کے لالچ میں سرگرداں گولی سے مرا وہ بھی شہید۔۔۔۔
میرے بھائی کچھ بھی نہیں سدھرنے والا ۔۔۔ جب تک ہم اپنی سوچ کا رخ سیدھا نہ کر لیں
میرے بھائی کچھ بھی نہیں سدھرنے والا ۔۔۔ جب تک ہم اپنے معیارات کا تعین نہ کر لیں
میرے بھائی کچھ بھی نہیں سدھرنے والا ۔۔۔ جب تک ہم پاکستانی نہ بن جائیں

(11.6ہزار پوائنٹس) نے
غالب بھائی آپ نے جو کہا بجا کہا
لیکن رمضان صاحب کو سوالات کرنے دیں سوال کرنے میں وہ آزاد ہیں کہ اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں۔
+2 ووٹس
(1.1ہزار پوائنٹس) نے
عمران خان ایک مشہور لیڈر ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ عمران خان سے عوام کی ایک اکثریت مایوس بھی ہو چکی ہے۔عمران سے عوام کو جو امیدیں تھیں،وہ اُن پر پورا نہیں اتر سکے۔شائد یہی وجہ ہو۔

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

730 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

376 صارفین

...