12.5ہزار مناظر
2 جوابات
نظریہ سے مراد یہ ہے کہ آپ کسی بھی درپیش معاملے میں کیا رائے رکھتے ہیں
یا آپ اسے کس نظر سے دیکھتے ہیں
اس کی سادہ ترین مثال "یک قومی نظریہ" اور "دو قومی نظریہ " ہے
جب برٹش حکومت نے ہندوستان کی آزادی کیلئے سیاسی جماعتوں سے بات چیت شروع کی تو اس معاملے میں
کانگرس کا نظریہ تھا کہ "ہندوستان میں صرف ایک قوم رہتی ہے اور وہ ہے ہندوستانی ۔۔۔ اس لیے ہندوستان کو تقسیم نہیں ہونا چاہیے"
مسلم لیگ کی طرف سے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا اس بارے میں یہ نظریہ تھا کہ
"ہندوستان میں دو بڑی قومیں آباد ہیں۔۔۔ جو اپنے طرز معاشرت ، اپنے عقائد ، اپنے رسوم و رواج غرضکہ ہر لحاظ سے دو الگ قومیں ہیں۔ اس لیے ہندوستان کی تقسیم لازمی ہے"