اردو جواب پر خوش آمدید

static ip addressکیا ہے اور اس کے فوائد کیا ہیں؟

565 مناظر
0
نے اردوجواب میں

1 جوابات

0
جب ہم عام صارفین کے حوالے سے گھریلو نیٹ ورک کی بات کریں تو آئی پیز دو طرح کے ہو سکتے ہیں ایک وہ جو آپ کا نیٹ ورک راؤٹر یا سوئچ نیٹ ورک پر موجود کمپیوٹر یا دوسری ڈیواسز کو اسائن کرتا ہے اور یہ ضروری نہیں کہ سٹیٹک یعنی غیر متغیر ہو بلکہ یہ تبدیل ہو سکتا ہے اور اس کا انحصار اس سیٹنگ پر ہے جو آپ نے منتخب کر رکھی ہے اگر خودکار طریقے سے آئی پی اسائن کرنا آپ کی سیٹنگ ہے تو جونہی کوئی نیا کمپیوٹر آپ کے نیٹ ورک کو جوائن کرے گا اسے راؤٹر ایک مخصوص رینج کے اندر آئی اسائن کر دے گا جو کہ 192.168.0.1سے لے کر 192.168.0.254 تک کوئی آئی پی ہو سکتا ہے ۔یہ آپ کا پرائیویٹ آئی پی کہلائے گا اور جب آپ انٹر نیٹ استعمال کر رہے ہوں گے تو کمپیوٹر کا یہ آئی پی انٹر نیٹ پر آپ کی پہچان نہیں ہو گا اور نہ ہی نظر آئے گا بلکہ انٹر نیٹ پر آپ کی پہچان اور آپ کا سٹیٹک یا ڈائنامک آئی پی ایڈرس وہ آئی پی ایڈرس ہو گا جو آپ کے انٹر نیٹ سروس پروائیڈر کی طرف سے اسائن کیا جائے گا اور عموما یہ سٹیٹک آئی پی ہی ہوتا ہے۔اور کمپیوٹر پر سیٹنگ آپ کچھ بھی کر لیں آپ کا یہ آئی پی ایڈرس نہیں بدلے گا اور آپ اس کو بدل بھی نہیں سکتے۔
سٹیٹک آئی پی ایڈرسز کے فوائد
ریموٹ ایکسس:۔ آپ دنیا میں کہیں بھی ہو بڑی آسانی سے اپنے گھریلو کمپیوٹر کا ایکسس کر سکتے ہیں۔
ویب ہوسٹنگ:۔ اپنے گھریلو کمپیوٹر پر آپ ویب سائٹ ہوسٹ کر سکتے اور چلا سکتے ہیں۔
ایف ٹی پی سرور:۔ اپنے سسٹم کو کچھ مفت میسر سافٹ وئیر کی مدد سے ایف ٹی پی سروس بنا سکتے ہیں بھاری بھرکم فائلز ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔
یہ چند بنیادی فائدے ہیں سٹیٹک آئی پی ایڈرسز کے۔
نے
...