حدیث میں چھپکلی مارنے کا حکم ہے، لیکن مجھے اس کو مارتے ہوئے ترس آتا ہے، یہاں تک کہ کل میں نے اپنی زبان سے کہدیا کہ مجھے چھپکلی مارتے ہوئے ترس آتا ہے،، کیا اس کی وجہ سے میں گناہگار ہوںگا،، براہ کرم رہنمائی فرمائیں،
1.3ہزار مناظر
1 جوابات
السلام علیکم!
چھپکلی ایک موذی جانور ہے، یہ گھروں اور جنگلات میں ہوتا ہے ، اس میں زہر بھی ہوتاہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مارنے کا حکم دیا ہے اور اسے ضرر رساں قرار دیا ہے ۔ چنانچہ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھپکلی کو قتل کردینے کا حکم دیا ہے اور اسے نقصان دہ جانور کہا ہے۔ ایک حدیث میں مزید وضاحت ہے کہ یہ نسل حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہا پر آگ پھونکنے میں شریک تھی۔[2]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ جس نے چھپکلی کو پہلی چوٹ میں مارا، اسے اتنا ثواب ہے اور جس نے اسے دوسری چوٹ میں مارا اسے اتنا اتنا ثواب ہے یعنی پہلے سے کم اور جس نے اسے تیسری چوٹ میں مارا ، اس کے لئے اتنا اتنا ثواب ہے یعنی دوسری بار سے بھی کم ۔‘‘
اب آتے ہیں اس بات کی طرف جو آپ نے کی ہے کہ چھپکلی مارتے ہوئے ترس آتا ہے تو بھائی اس پر ترس آنا بیکار ہی ہے۔ بالکل ایسے ہی جیسے اگر کوئی کہے کہ جنگ کے وقت دشمن کو قتل کرتے وقت ترس آتا ہے۔ دشمن کو مارتے وقت ترس نہیں آنا چاہیے۔ چھپکلی بھی ایک طرح سے دشمن ہی ہے کہ اگر کسی کھانے وغیرہ میں گر جائے تو اس کے زہر سے موت واقع ہوسکتی ہے۔