1 جوابات
اسلام علیکم۔
پریشانی کی کوئی بات نہیں آپ تھوڑی سے کوشش کر کے اپنا اکاؤنٹ ری کور کر سکتے ہیں۔
یاہو سپورٹ کو ای میل کیجئے اور اس پریشانی کے متعلق بتائیے.
یہاں کلک کر کے شروع کریں۔
شائد آپ سے آپ کی تاریخ پیدائش ،آخری دفعہ کب سائن ان کیا،آخری ای میل کس کو لکھی یا کس کی ای میل آخری دفعہ ملی وغیرہ کے بارے میں پوچھا جا سکتا ہے۔آپ نے اگر کسی حد تک بھی یاہو سپورٹ کو مطمئن کر لیا تو آپ کو آپ کا ای میل اکاؤنٹ واپس مل جائے گا۔
یاد رکھئے کہ آپ کو اتنا یاد ہونا چاہیے کہ آپ کے ان باکس میں کون سی ای میلز پڑھی ہیں کون سے فولڈر آپ نے بنا رکھے ہیں اور کون آپ کے دوست احباب میں شامل ہیں جس اکثر آپ کو ای میل بھیجتے رہے ہیں اس کی طرح کی معلومات دیے کر آپ یاہو سپورٹ کا قائل کر لیں گے کہ وہ آپ کا پاسورٹ ری سیٹ کر کے آپ کو مطلع کریں اور اس مقصد کے لئے آپ کو ایک اور ای میل دینا پڑے گا جہاں یاہو والے آپ سے رابطہ کر سکیں۔
امید ہے درج بالا ہدایت پر عمل کر کے آپ اپنا اکاونٹ پاسورڈ ری کور کر لیں گے۔