کہا جاتا ہے کہ الیکشن میں فلاں نہ صرف ہار گیا بلکہ اس کی تو ضمانت ہی ضبط ہو گئی۔ ضمانت ضبط ہونے سے کیا مراد ہے ؟
1.9ہزار مناظر
1 جوابات
پاکستان میں الیکشن کی شرائط کے مطابق اگر کوئی شخص اپنے حلقے کے کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں سے 12 فیصد یا اس سے کم ووٹ لے تو الیکشن کمیشن اس کی ضمانت ضبط کر لیتا ہے۔ یہ ضمانت الیکشن کمیشن کے پاس بطور فیس جمع کرائی جاتی ہے۔قومی اسمبلی کے لیے یہ فیس پہلے چار ہزار تھی جو اب بڑھا کر پچاس ہزار کر دی گئی ہے۔ صوبائی اسمبلی میں پہلے یہ فیس دو ہزار روپے تھی جو اب بڑھا کر پچیس ہزار کر دی گئی ہے۔