فرض کرو کے پاکستان میں بجلی کی پیداوار16000میگاوٹ ہے شاٹفل 5000 تو بجلی کی لوڈشٹنگ 22 گھنٹے کی یعنی آدھی بجلی بھی عوام کو نہیں مل رہی ؟اس حسب سے 10000 میگاوٹ بجلی یہ تو آدھے سے بھی زیادہ ہے اس طرح تو سارے پاکستان میں 5گھنٹے کی لوڈشٹنگ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ؟ کب تک یہ پاکستانی عوام پاگل بنیں رہیں گئے؟
2 جوابات
یہ بات تو اظہر من الشمس ہے کہ اس سب کی ذمہ دار سیاست دانوں کی سطحی سیاست ہے
اور سیاست دانوں کو خراب کرنے والی ایک ایسی اصطلاح ہے جس کا کبھی حقیقی معنیٰ کم از کم پاکستان میں تو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ جمہوریت کی ڈگڈگی بجتی رہتی ہے اور بچے جمہورے ناچتے رہتے ہیں
عوام بھوکوں مرتی رہتی ہے اور سیاست دانوں کی وہی ایک رٹ "ہم جمہوریت کو مظبوط کررہے ہیں" ۔۔ "ہم جمہوریت کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں" ۔۔۔
ساری روٹی تو بندر کھا جاتا ہے اور بے چاری بلیاں(کیٹس ) یعنی عوام منہ تکتی رہ جاتی ہے
۔۔۔۔
اس جمہوریت نے عوام کو دیا ہی کیا ہے ؟؟ کونسا ڈیم جمہوری دور میں بنا؟؟؟ تربیلا ، منگلا تو ایوب دور کی یادگار ہیں۔
وارسک ، حب، گومل ، بھاشا وغیرہ مشرف کی مہربانیاں ہیں۔
رہے ہمارے سیاسی سپوت تو ان کا ایک ہی نعرہ ہے سیلاب آتے ہیں تو آئیں ، قحط پڑتے ہیں تو پڑیں ، ملک بنجر ہوتا ہے تو ہو۔۔۔ کالا باغ ڈیم ہماری لاشوں سے گزر کر بنے گا
اللہ کے بندو کالاباغ اتنا ہی متنازع ہے تو کوئی اور جگہ دیکھ لو ، وہاں ڈیم بنا لو ۔۔۔ لازمی تو نہیں کہ صرف کالا باغ میں ہی ڈیم بن سکتا ہے ۔
پھر ہماری عوام ماشاءاللہ ۔۔۔۔۔ سو بار کے آزمائے سے ہمارا جی نہیں بھرتا۔ ان بدبختوں کو ہم نہیں تو کیا انڈیا کی عوام منتخب کر کے بھیجتی ہے؟؟؟
سب سے پہلے ہمیں خود سدھرنا ہوگا
ایک ایک لفظ سچا ہے لیکن یہ سچ سننے والے تو غفلت کی نیند سوئے نہیں بلکہ مرے پڑے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کبھی کبھی ایوانِ اقتدار میں بھی آٹھ آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو اور وہ بھی سخت کڑاکے کی گرمی میں تو انکو شاید ہمارے دکھ کا اندازہ ہوگا :(