اردو جواب پر خوش آمدید

مسئلہ کشمیر کاحل کیا ہونا چاہیے؟

1.5ہزار مناظر
کشمیر کے مسئلےکو کیا مذاکرات سے حل کرنا ہو گا یا عسکری قوت سے؟
0
نے اردوجواب میں

5 جوابات

0

 

حامد صاحب،
آپ کے جواب پر تبصرہ کیا ہے چیک کیجئےگا۔
وہی بات یہاں دہرا رہا ہوں،اگر کشمیر کو تیسری ریاست ہی بنانا مقصود ہو تو پاکستان یا بھارت کوئی بھی کیونکر عسکری قوت کا استعمال  کریں گے۔۔سوال میں عسکری قوت کے استعمال کی بات کی گئی ہے۔
نے
0
پچھلے 65سالوں سے یہ مسئلہ چلا آرہا ہے بات چیت یا مذاکرات سے تو یہ مسئلہ حل ہونے سے رہا کیونکہ بھارت اس معامے میں کبھی بھی سنجیدہ نہیں ہوا اور نہ ہی وہ آئندہ مذاکرات پر آمادہ ہوگا۔ وہ جیسے کہاوت ہے نا کہ "لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے" ہم ان کے ساتھ کسی قسم کی امن کی آشا جلا کر اگر یہ توقع کریں گے کہ بھارت ہمارے ساتھ مخلص ہو گا تو یہ غلط فہمی ہے۔ ہاں اس خطے میں پائیدار امن کے لیے عسکری قوت کا استعمال فی الحال تو مناسب نہیں ہو گا ۔ مگر حالات جس طرف رخ کیے جارہے ہیں اگر بھارت کسی ہٹ دھرمی پر اتر آتا ہے تو عسکری طاقت کا استعمال ناگزیر ہوگا۔
نے
0
کشمیر کے حل کے لیے صرف نیت صاف ہونی چاہیے. باقی الله تعالیٰ مدد کے لیے کافی ہے
نے
0
سوال یہ نہیں کہ کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق ہو۔ بلکہ اس کا پر امن حل نکالا جائے۔چاہے وہ ایک الگ کشمیری ریاست کی صورت میں ہو یا کستان کے ساتھ الحاق کی صورت میں ۔اس کاپائیدار حل تو ہونا چاہیے۔ کشمیر میں انسانیت سوز سلوک جو کیا جا رہا ہے پوری دنیا اس سے بخوبی واقف ہے۔ مگر کشمیریوں کو اگرسزا دی جارہی ہے تو مسلمان ہونے کی صرف ۔اگر کشمیریوں کی مرضی کے مطابق انہیں اگر الگ ریاست کا درجہ دے دیا جائے تو یقیناً یہ ایک خوش آئند اقدام ہوگا لیکن بھارت جو اپنے آپ کو اس علاقے کا چوہدری (وڈیرا)سمجھتا ہےاس بات پر کبھی راضی نہ ہوگا۔
نے
0
ایک پاکستانی ہونے کے ناطے حامد صاجب کے جواب کو درست کہا جا سکتا ہے لیکن اب لوگوں کی سوچ بدل گئی ہے۔۔۔شائد کشمیری لوگوں کی وہ تعداد جو کسی وقت کشمیر بنے گا  پاکستان" کے نعرے لگاتی تھی اس میں کمی ہو گئی ہے۔۔مشرف کے دور حکومت میں جو پالیسیاں اپنائی گئیں ان کے نتیجے میں اب کشمیری اپنے الگ وطن کا خواب دیکھتے ہیں۔۔کشمیر پر کشمیر یوں کا حق ہے اور  یہ فیصلہ ان کی مرضی پر چھوڑ دینا چاہیے کہ وہ کس طرح کال حل چاہتے ہیں۔
نے

متعلقہ سوالات

...