پراکسی سرور کیا ہوتا ہے تفصیل بتائیے کہ پراکسی سرور کا بنیادی کام کیا ہے اور زیادہ تر کس مقصد کے لئے پراکسی سرور کو استعمال کیا جاتا ہے۔
1.3ہزار مناظر
1 جوابات
پراکسی سرور بھی ایک کمپیوٹر ہی ہوتا ہے جو کلائنٹ اور حقیقی سرور کے درمیان ان ڈائریکٹ یا بالواسطہ نیٹ ورک قائم کرتا ہے۔
پراکسی سرور کلائنٹ کی درخواست کو راستے میں ہی پکڑ لیتا ہے اور اپنی کیشے سے جواب دیتا ہے اگر ممکن ہو تو ورنہ درخواست کو حقیقی سرور کی طرف بھیج کا رد عمل کلائنٹ کو لوٹا دیتا ہے۔
پراکسی سرور کئی ایک مقاصد کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں جیسے:
- اگر یہ "کیشنگ ویب پراکسی" کے طور پر استعمال کیا جائے تو ڈرامائی انداز میں حیران کن حد تک ویب رد عمل کی کارکردگی کو بہتر بنا دیتا ہے۔کلائنٹ سے موصول ہونے والی درخواست کو وصول کرتے ہی کیشنگ ویب پراکسی براہ راست جواب فراہم کرتا ہے اگر ڈاکومنٹ اس کی کیش میں موجود ہو تو ورنہ یہ درخواست حقیقی سرور کو بھیج کر ردعمل کلائنٹ تک پہنچاتا ہے اور مطلوبہ ڈاکومنٹ کو اپنی کیشے میں مستقبل کے در عمل کے لئے محفوظ کر لیتا ہے۔
- پراکسی سرور کو ویب سائٹس کے مواد کو فلٹر کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ تنظیمیں یا کمپنیاں اپنے صارفین کو کئی ویب سائٹس سے دور رکھنے کےلئے بھی پراکسی سرور استعمال کرتی ہے۔
- انٹر نیٹ سروس مہیا کرنے والی کمپنیاں بھی پراکسی سرور استعمال کرتی ہیں تا کہ کمپیوٹر وائرسز اور دوسرے جارحانہ مواد کو بلاک کیا جا سکا۔
- جب کوئی کمپنی اپنے صارفین کی کچھ ویب سائٹس تک رسائی پراکسی سرور کے ذریعے بند کر دے تو صارفین بھی کوئی اور پراکسی استعمال کر کے ان ویب سائٹس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔