اردو جواب پر خوش آمدید

+1 ووٹ
1.1ہزار مناظر
نے فیشن اور خوبصورتی میں
نے زمرہ دوبارہ منتخب کریں

شادی کے دن دلہن کو کون سا رنگ سب سے زیادہ بھاتا ہے۔۔لال پیلا نیلا یا کوئی اور۔۔

8 جوابات

+1 ووٹ
(2.0ہزار پوائنٹس) نے
نے منتخب شدہ
 
بہترین جواب

ویسے تو دلہن کی مرضی ہونی چاہیئے لیکن ۔۔۔۔۔۔ پیا ( دولہا ) مَن بھاتا ہو تو بہتر ہے :)

(11.6ہزار پوائنٹس) نے
بہت خوب
0 ووٹس
نے
میر ے خیال میں لال رنگ کا
+2 ووٹس
نے

 

لباس اللہ تعالیٰ کی ان نعمتوں میں سے ہے جن کا اللہ تعالیٰ نے نام لے کر ذکر کیا چنانچہ فرمایا:
يٰبَنِيْٓ اٰدَمَ قَدْ اَنْزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًا يُّوَارِيْ سَوْاٰتِكُمْ وَرِيْشًا۝۰ۭ وَلِبَاسُ التَّقْوٰى۝۰ۙ ذٰلِكَ خَيْرٌ۝۰ۭ ذٰلِكَ مِنْ اٰيٰتِ اللہِ لَعَلَّہُمْ يَذَّكَّرُوْنَ۝۲۶ يٰبَنِيْٓ اٰدَمَ لَا يَفْتِنَنَّكُمُ الشَّيْطٰنُ كَـمَآ اَخْرَجَ اَبَوَيْكُمْ مِّنَ الْجَنَّۃِ يَنْزِعُ عَنْہُمَا لِبَاسَہُمَا لِيُرِيَہُمَا سَوْاٰتِہِمَا۝۰ۭ اِنَّہٗ يَرٰىكُمْ ہُوَوَقَبِيْلُہٗ مِنْ حَيْثُ لَا تَرَوْنَہُمْ۝۰ۭ اِنَّا جَعَلْنَا الشَّيٰطِيْنَ اَوْلِيَاۗءَ لِلَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ۝۲۷
’’اے بنی آدم! ہم نے تم پر لباس نازل کیا جو تمہاری شرم گاہوں کو ڈھانپتا ہے اور زینت بھی ہے اور لباس تو تقویٰ ہی کا بہتر ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔ شاید لوگ نصیحت حاصل کریں۔ اے بنی آدم! ایسا نہ ہو کہ شیطان تمہیں فتنے میں مبتلا کردے جیسا کہ اس نے تمہارے والدین کو جنت سے نکلوا دیا تھا اور ان سے ان کے لباس اتروا دئیے تھے تاکہ انھیں ان کی شرم گاہیں دکھائے۔ وہ اور اس کا قبیلہ تمہیں ایسی جگہ سے دیکھتے ہیں جہاں سے تم انھیں نہیں دیکھ سکتے۔ ہم نے شیطانوں کو ان لوگوں کا سرپرست بنا دیا ہے جو ایمان نہیں لاتے۔‘‘ 
 
اللہ تعالیٰ نے لباس کا دوسرا مقصد زیب وزینت بتایا ہے۔ انسان کی فطرت میں یہ چیز رکھی گئی ہے کہ وہ خوب صورت بننا اور خوب صورت لگنا نیز خوب صورت چیزوں کو پسند کرتا ہے۔
مرد کی نسبت عورت کے لیے لباس کے ذریعے زیب وزینت حاصل کرنا زیادہ اہمیت کا حامل بھی ہے ا ور اسلام میں عورت کے لیے خاصی وسعت بھی رکھی گئی ہے۔ یوں بھی عورت نازک اندام ہے اور اس کی نزاکت کے پیش نظر لباس، زیورات اور بنائو سنگھار کے دیگر بہت سے لوازمات جائز قرار دئیے گئے ہیں تاکہ مرد کی رغبت اس کی طرف پوری طرح رہے اور مرد عورت سے سکینت، نشاط، تازگی اور سرور حاصل کرے۔
نیز عورت کی طبیعت میں بھی یہ بات رکھی گئی ہے کہ وہ زیب وزینت اختیار کرنے کی طرف مائل ہوتی ہے اور اس کے نت نئے طریقے بھی ایجاد کرتی ہے۔
عورت کے لیے لباس کی زیب وزینت جائز ہے چنانچہ وہ پھولدار، سادہ، ہر رنگ کے، ریشمی، سوتی، اونی یا کسی اور کیمیکل کے بنے ہوئے کپڑے پہن سکتی ہے۔ 
 
لباس پر زیب وزینت کرنا
 
عورت اپنے لباس پر مختلف رنگوں، دھاگوں، کپڑے کے ٹکڑوں، جھالروں، گوٹے طلے، موتی، ستارے، شیشے وغیرہ کے ذریعے جیسی چاہے زینت کرسکتی ہے۔ ایسی زینت عورتوں کے لیے حلال ہے جب کہ مردوں کے لیے عمر رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے:
’’زیب وزینت کے لباس عورتوں کے لیے رہنے دو، ہم تکلف سے روک دئیے گئے ہیں۔‘‘ [صحیح بخاری، باب ما یکرہ من کثرۃ السوال وتکلف ومالیفیہ، جلد:۲]
البتہ بعض زیب وزینت ممنوع ہے جس کا ذکر آئندہ سطور میں کیا جارہا ہے۔ 
 
0 ووٹس
نے
میرا بھی یہی خیال ہے کہ لال" رنگ زیادہ بھاتا ہے۔
0 ووٹس
نے

 

میرا خیال ہے کالا
 [:-lol] 
0 ووٹس
نے
LAAL۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
0 ووٹس
نے
pink  [8)]۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
0 ووٹس
نے
سفید ہونا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

730 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

376 صارفین

...