اردو جواب پر خوش آمدید

+2 ووٹس
209 مناظر
نے پوچھا حالات حاضرہمیں
آج کا ڈیرہ اسماعیل خان کا واقعہ لے لیں ہماری پولیس اور سیکورٹی فورسز ایک دہشت گرد کو بھی پکڑنے میں ناکام رہی حالیہ خبروں کی مطابق۔
آخر کب تک ایسے ہی یہ تماشا ہوتا رہے گا؟

2 جوابات

+1 ووٹ
(1.3k پوائنٹس) نے جواب دیا
جب تک اللہ کی مرضی۔
(1.5k پوائنٹس) نے تبصرہ کیا
ہمت ہے تو پیدا کر فردوس بریں اپنا ،
مانگی ہوئی جنت سے دوزخ کا عذاب اچھا ،
یہاں مراد ہے کہ ہم تو کچھ کرتے ہیں اور غیروں سے جنت مانگتے ہیں ،
ہمیں خود اچھا بننا ہے اور اچھے حکمران چننے ہیں
مجرموں اور غلط بندوں کو بالکل موقع نہیں دینا اور نہ سرپرستی کرنی ہے ،
جب تک ہم ڈرتے رہیں گے ، ہم کمزور ہی رہیں گے ، پھر وہی ہو گا جو دشمن چاھے گا ،اللہ تعالی بےہمتوں کا ساتھ نہیں دیتا جو تقدیر کے ہاتھوں بہہ جاتے ہیں ۔
یاد رکھئے ،

خدا نےآج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جسکو خیال اپنی حالت کے آپ بدلنے کا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تبدیلی کے عمل کا پہلا مرحلہ یہ ہے کہ کسی انسان یا کسی قوم میں تبدیلی کی ”خواہش“ پیدا ہوجاتی ہے۔ خواہش کے پیدا ہونے کا مفہوم یہ ہوتا ہے کہ انسان نے اپنے ماحول کی ”ناکافیت“کو محسوس کیا ہے اور اس نے اپنے ماحول کو تنقیدی نگاہ سے دیکھنے کی ابتدا کردی ہے۔
اس خواہش کی تکمیل کے لئے جدو جہد کرنی پڑتی ہے ۔بغیر جدو جہد کچھ نہیں ملتا ،
(10.4k پوائنٹس) نے تبصرہ کیا
بے باک بھائی، بجا فرمایا جدو جہد تو کسی نہ کسی انداز میں اب بھی ہو رہی ہے لیکن ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے منتظر فردا کی تعداد زیادہ ہے اور جدو جہد کرنے والوں کی تعداد بہت کم ۔
+1 ووٹ
(1.4k پوائنٹس) نے جواب دیا
**جناب محترم سیکیورٹی فورسز تماشا نہیں بنی رہتی بلکہ سیکورٹی فورسز پر ہونے والی دہشت گردی اور ان پر مختلف دباؤ کے تحت یہ سب کچھ ہوتا ہے اور سیکیورٹی فورسز اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ کس کس کو دیکھے ان محدود وسائل کے تحت حکومت وقت تو اپنا راگ الاپتی رہتی کہ ہم تمام سہولیات دے رہے ہیں لیکن ہوتا کیا ہے جب ضرورت پڑی تو مشن فیل ہوجاتا ہے اور یہ ہی سننے میں آتا ہے کہ فنڈز ختم ہوگئے ہیں- آخر ہم کب تک باہر والوں کے محتاج رہیں گے اپنے آپ کو مضبوط کیوں نہیں کرتے کہ پاکستان میں ایسے واقعات ہی پیش نہ آئیں - ہم عوام کا بھی اتنا ہی قصور ہے جتنا حکومت کا ساری دارومدار حکومت پر چھوڑدیا ہے ہم اپنے اردگرد نظرڈالنا ہی گوارا نہیں کرتے کہ ہم میں کون دشمن اور کون دوست ہے سب کے ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بناکر بیٹھے ہوئے ہیں-**

السلام علیکم،

ارود جواب پرخوش آمدید۔

ہم آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ اردو جواب کو Q2A کے تازہ ترین ورژن 1.8پر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ تھیم میں بھی ضروری تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

572 سوالات

740 جوابات

420 تبصرے

1.7k اراکین

...