اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
234 مناظر
(490 پوائنٹس) نے پوچھا حالات حاضرہمیں
نے زمرہ تبدیل کیا

فرض کرو کے پاکستان میں بجلی کی پیداوار16000میگاوٹ ہے شاٹفل 5000 تو بجلی کی لوڈشٹنگ 22 گھنٹے کی یعنی آدھی بجلی بھی عوام کو نہیں مل رہی ؟اس حسب سے 10000 میگاوٹ بجلی یہ تو آدھے سے بھی زیادہ ہے اس طرح تو سارے پاکستان میں 5گھنٹے کی لوڈشٹنگ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ؟ کب تک یہ پاکستانی عوام پاگل بنیں رہیں گئے؟

2 جوابات

+2 ووٹس
(6.1k پوائنٹس) نے جواب دیا
نے منتخب کیا
 
بہترین جواب

یہ بات تو اظہر من الشمس ہے کہ اس سب کی ذمہ دار سیاست دانوں کی سطحی سیاست ہے
اور سیاست دانوں کو خراب کرنے والی ایک ایسی اصطلاح ہے جس کا کبھی حقیقی معنیٰ کم از کم پاکستان میں تو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ جمہوریت کی ڈگڈگی بجتی رہتی ہے اور بچے جمہورے ناچتے رہتے ہیں
عوام بھوکوں مرتی رہتی ہے اور سیاست دانوں کی وہی ایک رٹ "ہم جمہوریت کو مظبوط کررہے ہیں" ۔۔ "ہم جمہوریت کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں" ۔۔۔
ساری روٹی تو بندر کھا جاتا ہے اور بے چاری بلیاں(کیٹس ) یعنی عوام منہ تکتی رہ جاتی ہے
۔۔۔۔
اس جمہوریت نے عوام کو دیا ہی کیا ہے ؟؟ کونسا ڈیم جمہوری دور میں بنا؟؟؟ تربیلا ، منگلا تو ایوب دور کی یادگار ہیں۔
وارسک ، حب، گومل ، بھاشا وغیرہ مشرف کی مہربانیاں ہیں۔
رہے ہمارے سیاسی سپوت تو ان کا ایک ہی نعرہ ہے سیلاب آتے ہیں تو آئیں ، قحط پڑتے ہیں تو پڑیں ، ملک بنجر ہوتا ہے تو ہو۔۔۔ کالا باغ ڈیم ہماری لاشوں سے گزر کر بنے گا
اللہ کے بندو کالاباغ اتنا ہی متنازع ہے تو کوئی اور جگہ دیکھ لو ، وہاں ڈیم بنا لو ۔۔۔ لازمی تو نہیں کہ صرف کالا باغ میں ہی ڈیم بن سکتا ہے ۔
پھر ہماری عوام ماشاءاللہ ۔۔۔۔۔ سو بار کے آزمائے سے ہمارا جی نہیں بھرتا۔ ان بدبختوں کو ہم نہیں تو کیا انڈیا کی عوام منتخب کر کے بھیجتی ہے؟؟؟
سب سے پہلے ہمیں خود سدھرنا ہوگا

(1.9k پوائنٹس) نے تبصرہ کیا
ڈنکے کی چوٹ پر سچ کہنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔چھوٹا غالب کے اندر یہ خوبی تو کُوٹ کُوٹ کر بھری ہے ماشاءاللہ
ایک ایک لفظ سچا ہے لیکن یہ سچ سننے والے تو غفلت کی نیند سوئے نہیں بلکہ مرے پڑے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کبھی کبھی ایوانِ اقتدار میں بھی آٹھ آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو اور وہ بھی سخت کڑاکے کی گرمی میں تو انکو شاید ہمارے دکھ کا اندازہ ہوگا :(
(8.8k پوائنٹس) نے تبصرہ کیا
بجا کہا آپ نے
(6.1k پوائنٹس) نے تبصرہ کیا
ھاھاھاھاھاھاھاھا
0 ووٹس
(1.6k پوائنٹس) نے جواب دیا

آپ کے سوال کا جواب تو میں نہیں دے سکتا لیکن اگر بجلی کا یہ بحران خود سے پیدا کردہ ہے اور حقیقت اس کے برعکس ہے تو جلد ہی سب پر واضح ہو جائے گا کیوں کہ آنے والی حکومت نے اس بحران کو حل کرنے کے بہت وعدے کر رکھے ہیں۔

السلام علیکم،

ارود جواب پرخوش آمدید۔

ہم آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ اردو جواب کو Q2A کے تازہ ترین ورژن 1.8پر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ تھیم میں بھی ضروری تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

538 سوالات

674 جوابات

613 تبصرے

3.4k اراکین

...