اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
1.3ہزار مناظر
(490 پوائنٹس) نے حالات حاضرہ میں
نے زمرہ دوبارہ منتخب کریں

فرض کرو کے پاکستان میں بجلی کی پیداوار16000میگاوٹ ہے شاٹفل 5000 تو بجلی کی لوڈشٹنگ 22 گھنٹے کی یعنی آدھی بجلی بھی عوام کو نہیں مل رہی ؟اس حسب سے 10000 میگاوٹ بجلی یہ تو آدھے سے بھی زیادہ ہے اس طرح تو سارے پاکستان میں 5گھنٹے کی لوڈشٹنگ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ؟ کب تک یہ پاکستانی عوام پاگل بنیں رہیں گئے؟

2 جوابات

+2 ووٹس
(6.1ہزار پوائنٹس) نے
نے منتخب شدہ
 
بہترین جواب

یہ بات تو اظہر من الشمس ہے کہ اس سب کی ذمہ دار سیاست دانوں کی سطحی سیاست ہے
اور سیاست دانوں کو خراب کرنے والی ایک ایسی اصطلاح ہے جس کا کبھی حقیقی معنیٰ کم از کم پاکستان میں تو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ جمہوریت کی ڈگڈگی بجتی رہتی ہے اور بچے جمہورے ناچتے رہتے ہیں
عوام بھوکوں مرتی رہتی ہے اور سیاست دانوں کی وہی ایک رٹ "ہم جمہوریت کو مظبوط کررہے ہیں" ۔۔ "ہم جمہوریت کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں" ۔۔۔
ساری روٹی تو بندر کھا جاتا ہے اور بے چاری بلیاں(کیٹس ) یعنی عوام منہ تکتی رہ جاتی ہے
۔۔۔۔
اس جمہوریت نے عوام کو دیا ہی کیا ہے ؟؟ کونسا ڈیم جمہوری دور میں بنا؟؟؟ تربیلا ، منگلا تو ایوب دور کی یادگار ہیں۔
وارسک ، حب، گومل ، بھاشا وغیرہ مشرف کی مہربانیاں ہیں۔
رہے ہمارے سیاسی سپوت تو ان کا ایک ہی نعرہ ہے سیلاب آتے ہیں تو آئیں ، قحط پڑتے ہیں تو پڑیں ، ملک بنجر ہوتا ہے تو ہو۔۔۔ کالا باغ ڈیم ہماری لاشوں سے گزر کر بنے گا
اللہ کے بندو کالاباغ اتنا ہی متنازع ہے تو کوئی اور جگہ دیکھ لو ، وہاں ڈیم بنا لو ۔۔۔ لازمی تو نہیں کہ صرف کالا باغ میں ہی ڈیم بن سکتا ہے ۔
پھر ہماری عوام ماشاءاللہ ۔۔۔۔۔ سو بار کے آزمائے سے ہمارا جی نہیں بھرتا۔ ان بدبختوں کو ہم نہیں تو کیا انڈیا کی عوام منتخب کر کے بھیجتی ہے؟؟؟
سب سے پہلے ہمیں خود سدھرنا ہوگا

(1.9ہزار پوائنٹس) نے
صحیح فرمایا آپ نے
لیکن سہیل صاحب کا سوال یہ اشارہ دے رہا ہے کہ جیسے بجلی کا شارٹ اتنا زیادہ نہیں جتنا اس کو ظاہر کیا جا رہا ہے۔
جان بوجھ کر عوام کو اندھیرے کا عادی بنایا جا رہا ہے۔
(490 پوائنٹس) نے
چھوٹے بھائی میں آپ کوسلام پیش کرتا ہوں کے آپ نے حقیقت سے مجھے روشناس کرایا
(6.1ہزار پوائنٹس) نے
بہت شکریہ بڑے بھائی ۔۔۔۔ وعلیکم السلام
ویسے یہ آپ کا بڑا پن ہے کہ آپ نے مجھے سراہا ورنہ ایسی باتوں پر تو چھریا ں نکل آتی ہیں
جزاک اللہ خیرا کثیراً کثیرا

اللہ آپ کو سلامت رکھے
(2.0ہزار پوائنٹس) نے
ڈنکے کی چوٹ پر سچ کہنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔چھوٹا غالب کے اندر یہ خوبی تو کُوٹ کُوٹ کر بھری ہے ماشاءاللہ
ایک ایک لفظ سچا ہے لیکن یہ سچ سننے والے تو غفلت کی نیند سوئے نہیں بلکہ مرے پڑے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کبھی کبھی ایوانِ اقتدار میں بھی آٹھ آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو اور وہ بھی سخت کڑاکے کی گرمی میں تو انکو شاید ہمارے دکھ کا اندازہ ہوگا :(
(11.6ہزار پوائنٹس) نے
بجا کہا آپ نے
(6.1ہزار پوائنٹس) نے
ھاھاھاھاھاھاھاھا
0 ووٹس
(1.9ہزار پوائنٹس) نے

آپ کے سوال کا جواب تو میں نہیں دے سکتا لیکن اگر بجلی کا یہ بحران خود سے پیدا کردہ ہے اور حقیقت اس کے برعکس ہے تو جلد ہی سب پر واضح ہو جائے گا کیوں کہ آنے والی حکومت نے اس بحران کو حل کرنے کے بہت وعدے کر رکھے ہیں۔

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

731 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

360 صارفین

...