اردو جواب پر خوش آمدید

+1 ووٹ
1.3ہزار مناظر
(3.8ہزار پوائنٹس) نے اسلام میں
کیا کوئی ایسی کتاب ہے جس میں پوری کی پوری نماز قران و حدیث کے حوالوں کے ساتھ موجود ہو۔ اگر ہے تو نام بتائے۔ اور اگر آن لائن مل جائے تو کیا کہنے ہیں۔
نے
اپ کا یہ سوال توہین مذہب کے زمرے میں اتا ہے ۔
اس سوال کے جواب کے لئے
زرا
تصور کریں کہ
اہل حدیث ، اہل سنت ، اہل تشیع ، اور دیگر اہلیان مسالک کو اکٹھا کر کے ان سے یہ سوال کر لیں
تو
پھر جو ماحول بنے گا اس کو کہتے ہیں
جوتیوں میں دال بٹنا!!!۔
لیکن
ایک مسلمان کے طور پر میرا جوب ہے کہ
یہ ایک سنت مسلسل ہے
جس سنت کی ادائی میں کبھی بھی ایک دن کا بھی تعلطل نہیں ایا
اس لئے نماز نان تو قران میں لکھی ہے اور ناں ہی بعد میں حدیث کے نام پر لکھے گئے اقوال بزرگاں کی کسی کتاب میں ہے۔
اگر کہین کچھ لکھا بھی ہو گا تو نامکمل
اور اس نامکمل لکھے کی تردید کرتی ہوئی کچھ باتئیں کہیں اور سے بھی مل جائیں گی۔
اہل قران جب بھی قران کی بات کرتے ہیں تو
ناسمجھ لوگ فورا ان سے پوچھتے ہی کہ
پھر نماز کا طریقہ کہاں سے سیکھو گے؟؟
چلو جی اچھا کی اپ نے پوچھ لیا
ہم بھی دیکھتے ہیں کہ کہان سے ملتا ہے اپ کو نماز کا ‘‘ مکمل‘‘ طریقہ !!!۔
(11.6ہزار پوائنٹس) نے
بھائی جان پوچھنے میں حرج نہیں۔
ہم لوگوں کو اپنےرویوں میں نرمی رکھنی چاہیے۔
اللہ  تعالیٰ سب پر رحم کرے۔۔۔آمین
(3.8ہزار پوائنٹس) نے
Mustafa Khawar جناب جواب دینے کا بہت شکریہ۔ میرا مقصد توہین بلکل نہیں ہے۔

4 جوابات

+2 ووٹس
(3.8ہزار پوائنٹس) نے
نے منتخب شدہ
 
بہترین جواب

سوال: کیا کوئی ایسی کتاب دستیاب ہے جس میں پوری کی پوری نماز قرآن و حدیث کے حوالوں کے ساتھ موجود ہو۔ اگر ہے تو نام بتادیں۔ اور اگر آن لائن مل جائے تو کیا کہنے ہیں۔؟
جواب: جی ایسی کتاب آپ کو ہماری ہی سائٹ پر آن لائن مل جائے گی۔یوں تو سائٹ پر متعدد کتب دستیاب ہیں ،لیکن آپ سید شفیق الرحمن راشدی کی اس کتاب کا مطالعہ کریں۔یہ ساری کتاب باحوالہ ہے۔لنک درج ذیل ہے۔
http://kitabosunnat.com/kutub-library/namaz-e-nabvi-sahih-ahadees-ki-roshni-me-jadeed-ediction.html
میرا جواب: میں آپکا بہت مشکور ہوں اور ان شاءاللہ کتاب پڑھ کر اپنی نماز درست کرونگا۔

+4 ووٹس
(220 پوائنٹس) نے
نے مدون

السلام و علیکم

پہلی بات تو یہ کہ یہ سوال توہین مذہب کے زمرے مییں نہیں آتا کیونکہ ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے جس بات کی سمجھ نہیں آئے اسے پوچھ لینا چاہیئے بجائے اس کے کہ آپ اس کو غلط ادا کریں۔ اور دوسری بات یہ کہ نماز فرض ہے سنت نہیں۔ تقریباً ہر مسلک میں نماز کی ادائیگی کا طریقہ ایک ہی ہے سوائے چند ایک باتوں کے لیکن بنیادی طریقہ ایک ہی ہے اور یہ بات ذرا سی سمجھ بوجھ والا انسان باآسانی سمجھ سکتا ہے۔

بہرحال اپنا اپنا نقطہ نظر ہے لیکن مذہب کی بات میں بلاجانے کوئی بات یا کسی چیز پر کفر یا توہین مذہب کا فتویٰ لگادینا صحیح نہیں ہے۔

میرے پاس ایک کتاب ہے نماز کے بارے میں جس میں حوالوں سے سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ امید ہے کہ اس سے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

ڈاؤن لوڈ کرنے لئے لنک ہے

 

http://goo.gl/JkMvt

 

(3.8ہزار پوائنٹس) نے
آپکا بہت بہت شکریہ :) مجھے حوالوں کا زکر اس میں نظر نہیں آیا، کہاں ہے؟
(220 پوائنٹس) نے
جہاں اردو میں لکھا ہے وہاں کچھ حوالہ جات بھی دیئے گئے ہیں۔ مزید معلومات کے لیئے آپ صحیح بخاری یا صحیح مسلم کا مطالعہ کیجئے وہاں سے آپ کو مزید معلومات مل جائیں گی۔ یہ دونوں احادیث کی کتب آن لائن دستیاب ہیں۔
ویسے اگر آپ پہلے اپنے علاقہ کے  کسی عالم دین سے رابطہ کرکے ان سے معلومات لینے کی کوشش کریں تو میری ناقص رائے میں یہ زیادہ بہتر ہو گا۔ باقی جیسا آپ مناسب سمجھیں۔
(3.8ہزار پوائنٹس) نے
اس میں ویسے حوالہ جات نہیں جیسے میں توقع کر رہا تھا۔ کوشش کرتا ہوں کہ صحیح بخاری یا صحیح مسلم میں تلاش کر سکوں یا کسی عالم دین سے رابطہ کروں۔
0 ووٹس
(3.8ہزار پوائنٹس) نے

اس سائیٹ پر نماز حوالوں کے ساتھ موجود ہے
http://fiqh-e-deen.blogspot.com/2013/02/blog-post_27.html

لیکن عربی کا ترجمہ نہیں لکھا ہوا۔

+1 ووٹ
(1.3ہزار پوائنٹس) نے

نماز کے بارے میں کہیں بھی تفصیل سے نہیں ملتا لیکن نماز کا طریقہ جو بیان کیا گیا ہے - اللہ پاک کے رسول اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہ کے طریقہ اطوار سے جیسےسب نماز کی ادائیگی کیسے کی جاتی تھی - اب وہی طریقہ نماز تھوڑے بہت فرق سے پوری دنیا میں رائج ہے - قیام، رکوع، سجدہ اور قعدہ یہ لازمی رکن ہیں باقی ہر فرقہ میں یہ سب بنیادی چیزیں موجود ہیں- اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ایک طریقہ پوری دنیا میں رائج ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے باقی واللہ وعلم

(3.8ہزار پوائنٹس) نے
جواب دینے کا شکریہ جناب

متعلقہ سوالات

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

730 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

377 صارفین

...