اردو جواب پر خوش آمدید

+1 ووٹ
97 مناظر
(2k پوائنٹس) نے پوچھا تعلیم و تربیتمیں

پہلا رُخ: ایک شخص سے کوئی باتیں کررہا ہے لیکن اس کی زبان اس شخص کی زبان سے مختلف ہے اور اس شخص کو سمجھ نہیں آرہی کہ مجھ سے باتیں کرنے والا مجھے کیا کہہ رہا ہے۔ 

اب دوسرا رُخ: وہی شخص اب خود اُس سے باتیں کررہا ہے لیکن اب بھی اس کی اپنی زبان نہیں ہے اور وہ دوسرے کی زبان میں ہی باتیں کررہا ہے لیکن ستم یہ ہے کہ اسے خود بھی معلوم نہیں کیا کہہ رہا ہے بس کہے جارہا ہے۔ 

ایسے شخص کے لیے آپ کیا کہنا مناسب سمجھیں گے؟

(10.4k پوائنٹس) نے تبصرہ کیا

ہماری مثال اسی شخص کی سی ہے جب عربی میں قران پڑھتے ہیں اور عربی جانتے نہیں ۔۔لیکن یہاں ایک رخ پر شخص اور دوسرے رخ پر خالق ہے 

اب شخص ثواب کی نیت سے پڑھتا رہتا ہے لیکن سمجھ تو کچھ نہیں آتی کیا کہہ رہا ہے۔

(2k پوائنٹس) نے تبصرہ کیا

جی بالکل۔ 

پہلے رخ پر اللہ بندے سے بات کررہا ہے قرآن کے ذریعہ۔

دوسرے رخ پر بندہ بات کررہا ہے اللہ سے، نماز کے ذریعہ۔

اور دونوں ہی صورتوں میں اس کو سمجھ کچھ نہیں آرہا۔

Please log in or register to answer this question.

السلام علیکم،

ارود جواب پرخوش آمدید۔

ہم آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ اردو جواب کو Q2A کے تازہ ترین ورژن 1.8پر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ تھیم میں بھی ضروری تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

572 سوالات

740 جوابات

420 تبصرے

1.7k اراکین

...