اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
1.4ہزار مناظر
نے کمپیوٹر اور انٹر نیٹ میں
میرا  ورڈ پریس پر ایک ای سٹور ہے  اب میں نوٹ کر رہی ہوں کہ ویب سائٹ کافی سست پڑ گئی ہے ،چیک کرنے پر پتہ چلا کہ میرے سرور کی ریم صرف چند میگا بائٹس ہی فری  ہے میں کیسے مزید کچھ ریم کو فری کر سکتی ہوں تاکہ میری سائٹ کی سپیڈ بہتر ہو سکے۔

1 جوابات

+1 ووٹ
(11.6ہزار پوائنٹس) نے
نے منتخب شدہ
 
بہترین جواب

ہر سرور کی میموری محدود ہوتی ہےاوراس  کا دارومدار اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ کون سا سرور استعمال کر رہی ہیں۔سب سے بہتر چیز تو یہ ہے کہ آپ زیادہ میموری والا سرور استعمال کریں جو آپ کے ای سٹور کی ضروریات کو پورا کر سکے ۔۔اگر ایسا ممکن نہیں اور آپ ورڈ پریس کے میموری کے استعمال کر کم کرنا چاہتی ہیں تو  درج ذیل کچھ طریقے بیان کئے جارہے ہیں جن کے ذریعے کسی حد تک میموری کااستعمال کم کیا جا سکتا ہے۔

 

پی ایچ پی کا ہر نیا ورژن پہلے سے موجود ورژن کے مقابلے میں کم میموری استعمال کرتا ہے اس کی وجہ نئے ورژن میں  میموری کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر آپٹی مائزیشن کا شامل ہونا ہے۔اس لئے پہلا کام یہ کریں کہ پی ایچ پی کے تازہ ترین مستحکم ورژن پر اپ گریڈ کر لیں ۔

ورڈ پریس کے وہ پلگ انز جن کے بغیر آپ  کی سائٹ کا گزارہ ہو سکتا ہے انہیں غیر فعال کر دیں۔۔پلگ انز کی تعداد کو کم کرنے کی کوشش کریں ،وہ پلگ انز استعمال کریں جو زیادہ فیچرز کے حامل ہوں بجائے اس کے کہ ہر اضافی فیچر کے لئے الگ سے موجود پلگ ان استعمال کیا جائے۔

تھرڈ پارٹی پی ایچ پی ایکس ٹینشنز کو غیر فعال کردیں جو اس وقت آپ کے استعمال میں نہیں۔

 

Opcache کو غیر فعال کریں ۔ پی ایچ پی کے ورژنز (5.5،5.6،7.0،7.1) میں بلٹ ان Opcache  پہلے سے فعال ہوتی ہے  جس کا بنیادی کام ہی آپ کے سکرپٹ کو تیز بنانا اور سی پی یو کے استعمال کو کم کر نے کے لئے  کمپائل شدہ سکرپٹ کو میموری میں سٹور کرنا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے کچھ ریم تو فری ہو جائے گی لیکن آپ کی سائٹ کی رفتار پر اچھا اثر نہیں پڑے اور سی پی یو کا استعمال بھی بڑھ جائے گا۔

PHP's opcache کو غیر فعال کرنے کے لئے آپ کو سرور پر موجود درج ذیل فائلز کو ایڈیٹ کرنا پڑے گا۔

 


/etc/php5.5-sp/conf.d/opcache.ini

/etc/php5.6-sp/conf.d/opcache.ini

/etc/php7.0-sp/conf.d/opcache.ini

/etc/php7.1-sp/conf.d/opcache.ini

درج ذیل لائن ہر فائل کے آخر پر شامل کر دیں۔

opcache.enable=0

دوبارہ سے سارے پی ایچ پی ورژنز کو چلانے کے لئے درج ذیل کمانڈز  استعمال کریں۔

 

sudo service php5.5-fpm-sp restart

sudo service php5.6-fpm-sp restart

sudo service php7.0-fpm-sp restart

sudo service php7.1-fpm-sp restart

 

 

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

730 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

376 صارفین

...