اردو جواب پر خوش آمدید

+3 ووٹس
1.4ہزار مناظر
(1.7ہزار پوائنٹس) نے متفرق میں

2 جوابات

+2 ووٹس
(530 پوائنٹس) نے
نے منتخب شدہ
 
بہترین جواب
اصل میں  ہم  لوگوں کو  اپنے  غموں کا  مداوا  چاہیے ہوتا ہے  ان شاعری میں  ہمارے غموں کا مداوا ہوتا ہے  دلاسا ہوتا ہے

شاعر اپنے  احساسات قلم زد کر دیتا ہے وہ  جو کچھ بھی دیکھتا ہے محسوس کرتا ہے لکھ ڈالتا ہے خوشیاں بھی غم بھی پر امید شاعری آپ کو حمد و نعت ملی نغموں وغیرہ میں بکثرت مل جائیں گی اب غور کریں تو ہم جز وقتی طور پر ان احساسات کی طرف مائیل ہوتے ہیں (رمضان محرم ،مارچ ،اگست دسمبر) وغیرہ میں ہمارا رجحان اس طرف ہوتاہے-باقی روز مرہ زندگی میں ہم لوگ مسائل اور رکاوٹوں سے دوچار زندگی سے مڈھ بھیڑ میں رہتے جو دیکھتےہیں وہ ہماری گفتگو کا محور و مرکزہوتاہے سو یہی باتیں ہماری نظم و نثر  تحریروں کالموں فلموں ڈراموں کا موضوع ہوتی ہیں

دوسری بات  اور جو  کچھ ہمارے احساسات و جذبات سے قریب ہو اسے ہم اپنی بات چیت میں شریک کرتے ہیں  ہم ایسی ہی شاعری پوسٹ کرتے ہیں  جو ہمارے مزاج سے ہم آہنگ ہوں سو جو ہمارے معاشرتی مزاج   کا بڑا حصہ ہے اس طرح کی شاعری کی بہتات با ہر حال لازمی امر ہے

 

غم کو کریدنے میں تو ہم کو بڑا کمال تھا

زخموں سے چھیڑ چھارہی زخموں کا اندمال تھا
(11.6ہزار پوائنٹس) نے
رضوی صاحب ، اردوجواب پر فعال ہونے اور جواب دینے کے لئے آپ کا بے حد شکریہ
+3 ووٹس
(2.0ہزار پوائنٹس) نے
انعم تمہارا سوال تو بہت دلچسپ ہے ۔

اصل میں بات یہ ہے کہ شاعر  ایک عام آدمی کے مقابلے میں بہت حساس ہوتے ہیں ، وہ دکھوں، تکلیفوں، پریشانیوں، آزمائشوں کو عام لوگوں سے زیادہ  نہ صرف محسوس کرتے ہیں بلکہ خود کو سرتاپا اس  کی گہرائی میں ڈوبا ہوا محسوس کرتے ہیں  تو پھر اسی لئے ان کی شاعری کا زیادہ فوکس بھی انہی کیفیات پر ہوتا ہے۔ لہٰذا ہمیں اسی لئے شاعروں کے کلام میں غمزدہ اور دکھی اشعار کی کثرت ملتی ہے۔

ویسے آپس کی بات ہے، مجھے بھی ایسی ہی شاعری زیادہ پسند ہے۔
(2.0ہزار پوائنٹس) نے
ویلکم زبیر :)

انعم ایک امید افزا قطعہ خاص تمہارے لئے

کھول یوں مٹھی کہ اک جگنو نہ نکلے ہاتھ سے
آنکھ کو ایسے جھپک، لمحہ کوئی اوجھل نہ ہو
پہلی سیڑھی پر قدم رکھ، آخری سیڑھی پہ آنکھ
منزلوں کی جستجو میں رائیگاں اک پَل نہ ہو
(1.7ہزار پوائنٹس) نے
واہ! بہت بہت پیارا شعر ہے۔ ایک مدت بعد کچھ اتنا اچھا پڑھنے کو ملا۔ میری طرف سے 100 ووٹس۔
(2.0ہزار پوائنٹس) نے
جیتی رہو چندا رانی :)
100 ووٹس کا شکریہ بٹیا :):)

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

730 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

376 صارفین

...