اردو جواب پر خوش آمدید

+1 ووٹ
537 مناظر
نے کمپیوٹر اور انٹر نیٹ میں

میرے پاس ہوسٹنگ پلین ہے جس میں سی پینل کے اندر ڈومین کے تحت تین طرح کی آپشنز ہیں جن کی سمجھ نہیں آرہی۔ کیا کوئی وضاحت کر سکتا ہے کہ پارکڈ ڈومین اور ایڈ آن ڈومین میں کیا فرق ہے نیز سب ڈومین اور ایڈ آن ڈومین کا فرق بھی بتایا جائے۔

1 جوابات

+1 ووٹ
(11.6ہزار پوائنٹس) نے
نے منتخب شدہ
 
بہترین جواب

ڈومین کی تینوں اقسام کے بارے میں فرق کو درج ذیل مثالوں سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
آپ کے پاس ایک ویب سائٹ ہے جس کا ڈومین ہے ۔www.123.com یہ آپ کے سی پینل کا ڈیفالٹ ڈومین بھی ہے۔آپ نے اپنی ویب سائٹ کے لئے ایک اور ڈومین بھی لیا ہے مثال کے طور پر www.123.net آپ چاہتے ہیں کہ ویب سائٹ تک دونوں ڈومین کے ذریعے رسائی ممکن ہو تو آپ دوسرے ڈومین کو پارک کریں گے اور اس کے لئے سی پینل میں موجود پارکڈ ڈومین کی آپشن کا استعمال کریں گے۔
یہاںwww.123.net آپ کا پارکڈ ڈومین کہلائے گا۔پارکڈ ڈومین آپشن اس وقت بھی استعمال کی جاتی ہے جب آپ کے پاس ڈومین تو ہو لیکن اس کے لئے الگ سے ہوسٹنگ نہ ہو یا اس کی ویب سائٹ موجود نہ ہو اور آپ اسے صرف پارک کرنا چاہتے ہوں۔
سب ڈومین کو سمجھتا تو بہت ہی آسان ہے۔فرض کریں آپ نے اپنی ویب سائٹ www.123.com پر ایک عدد فورم بھی بنایا ہے جو forum نام کے سب فولڈر میں ہے اور اس کا ایڈرس www.123.com/forum ہے۔ اس کو آپ چاہیں تو اس طرح بھی ایکسس کر سکتے ہیں یا رسائی کو سب ڈومین بنا کر اور بھی آسان کر سکتے ہیں جیسے www.forum.123.com۔اور یہ ڈومین آپ کو رجسٹر کروانے کی ضرورت نہیں اگر آپ کے ہوسٹنگ پروائیڈر نے آپ کو اجازت دے رکھی ہے تو آپ جتنے چاہیں سب ڈومین بنا سکتے ہیں۔
ایڈ آن ڈومین کے لئے ڈومین آپ کو رجسٹر کروانا پڑے گا۔دیکھیں اگر آپ اپنی ہوسٹنگ پلان پر ایک اور بالکل الگ ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں جیسےwww.abc.com تو پہلے آپ کو یہ ڈومین خریدنا پڑے گا پھر ایڈ آن ڈومین کی آپشن استعمال کر کے آپ بالکل الگ ویب سائٹ بنا سکیں گے لیکن بنیادی سی پینل اکاؤنٹ ایک ہی رہے گا جسے آپ چاہیں تو ڈیفالٹ دومین کے ساتھ ایکسس کریں یا چاہیں تو ایڈ آن ڈومین کے ساتھ ایکسس کریں۔

(170 پوائنٹس) نے
شکریہ جناب! مجھے بھی اس بارے میں تھوڑی الجھن تھی جو کہ آپ کے جواب سے دور ہو گئی ہے۔

متعلقہ سوالات

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

731 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

360 صارفین

...